ETV Bharat / bharat

اجمیر شریف درگاہ عام زائرین کے لیے کھول دی گئی

کورونا وبا کی وجہ سے بند مشہور و معروف حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگان اب تمام مذاہب کے عقیدت مندوں کے لئے کھول دی گئی ہے۔

درگاہ اجمیر شریف
درگاہ اجمیر شریف
author img

By

Published : Sep 7, 2020, 9:54 AM IST

ریاست راجستھان کے تاریخی شہر اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین کی درگاہ کو عام زائرین کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

ملک بھر کے زائرین 23 مارچ 2020 سے خواجہ صاحب کے آستانہ کی زیارت سے محروم تھے۔

درگاہ اجمیر شریف

درگاہ کمیٹی اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے اب درگاہ شریف میں جانے کی اجازت مل گئی ہے۔

درگاہ شریف میں پورے گائیڈ لائن کے مطابق سینیٹائزر، ماسک اور تھرمل اسکریننگ کا معقول انتظام کیا گیا ہے۔

اجمیردرگاہ میں سماجی دوری بنائے رکھنے کے لیے چار فٹ کے فاصلے پر سرکل بنا دیے گئے ہیں۔

گذشتہ 23 مارچ سے بند کی گئی درگاہ کو آج 7 ستمبر 2020 کو کھول دیا گیا ہے۔

درگاہ اجمیر شریف
درگاہ اجمیر شریف

درگاہ کھلنے سے عقیدت مندوں میں خوشی کی لہر ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ درگاہ شریف کی تمام دکانیں بند رکھی جائیں گی اور مساجد میں نماز کے وقت سماجی دوری کا خیال رکھا جائے گا۔

اسی طرح زیارت کے درمیان چادر، پھول بھی پیش نہیں کئے جائیں گے۔

درگاہ اجمیر شریف
درگاہ اجمیر شریف

حکومتی ہدایات کے مطابق عقیدت مند ایک گیٹ سے داخل ہوں گے اور دوسرے سے باہر نکلیں گے۔

یہ بھی پڑھیے:ڈاکٹر کفیل نے جے پور میں کیا خون کا عطیہ

اس کے علاوہ تمام دروازوں پر پولیس اہلکار اور طبی محکمہ کے افراد تعینات ہوں گے۔

درگاہ میں داخل ہونے سے قبل ماسک لگانا لازمی ہوگا، اس کے علاوہ سبھی زائرین کی اسکریننگ کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.