ETV Bharat / bharat

'موجودہ حالات کو موقع اور چیلنج کے طور پر قبول کریں' - ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور

ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں فورم فار ڈیموکریٹک رائٹس کی جانب سے علماء اور دانشوران کی ریاستی کانفرنس بعنوان 'دستور ہند، شہریت اور حقوق' منعقد کی گئی جس میں ریاست بھر  کے علمائے کرام و متعدد سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔

موجودہ حالات کو موقع اور چیلنج کے طور پر قبول کریں
author img

By

Published : Nov 14, 2019, 1:28 PM IST

فورم فار ڈیموکریٹک رائٹس کی جانب سے علماء اور دانشوران کی ریاستی کانفرنس میں سینیئر کانگریسی رہنما و سابق مرکزی وزیر کے رحمان خان نے ریاست بھر کے علما میں اتحاد، اجتماعیت اور مرکزیت قائم کرنے اور ان میں اتفاق لانے پر زور دیا۔

انہوں نے علماء سے اپیل کی کہ وہ ایک ایسا نظام بنائیں کہ ریاست بھر کی تمام مساجد کے اراکین کو مسلمانوں میں تعلیم و تربیت اور حالات سے متعلق اسلامی رہنمائی کا ذریعہ بنایا جاسکے، تاکہ مسلمانوں کو بروقت آگاہی ہوسکے۔

سابق مرکزی وزیر کے رحمان خان نے کہا کہ 'ملک میں درپیش پیچیدہ صورتحال اور مسلم مخالف پالیسیوں کو ہم ایک موقع و چیلنج کے طور پر قبول کریں اور ایک پلیٹ فارم پر آئیں اور اتحاد و اتفاق پیدا کریں کہ اس سے ہم آگے بڑسکتے ہیں'۔

کانگریس کے سینیئر رہنما سی ایم ابراہیم نے مرکزی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے متنازعہ قانون این آر سی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ' اب ہمارے وجود کو خطرے میں ڈالنے کی سازش کی جارہی ہے اور ہمارے ووٹوں کی اہمیت کو بھی ختم کیا جارہا ہے۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ایک مثبت و موثر ایجنڈے کو ترتیب دیں اور نچلی سطح تک اس کا نفاذ کریں'۔

ویڈیو : فورم فار ڈیموکریٹک رائٹس کی جانب سے علماء اور دانشوران کی ریاستی کانفرنس

سی ایم ابراہیم نے علماء سے اپیل کی کہ وہ بلا تفریق مذہب و مسلک اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں کیوں کہ اسی میں امت مسلمہ کی بھلائی ہے۔

سابق ریاستی وزیر یو ٹی قادر نے اس موقع پر حاضرین سے کہا کہ 'آج اس میٹنگ میں ایک قرارداد منظور کرینگے اور ہم سبھی پر یہ ذمہ داری ہوگی کہ اس کو عملی طور پر ہر سطح کے لیڈران تک پہنچائیں'۔

اس موقع پر ایک اہم اعلان کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے فرنچائزی کا نظام شروع کیا گیا ہے، ایسی فرنچائزی جو ایک دکان کی شکل میں ہوگی جہاں عوام الناس کے دستاویزات بنائے جائینگے. اعلان میں بتایا گیا کہ سماجی ادارے، سماجی کارکنان و فکرمند احباب آگے آئیں اور www.karnatakaone.gov.in ویب سائٹ پر رجسٹریشن کا اہتمام کریں۔

فورم فار ڈیموکریٹک رائٹس کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں کئی اہم شخصیات جیسے سابق ریاستی وزیر نصیر احمد، سابق ریاستی وزیر تنویر سیٹھ، وقف بورڈ کے رکن ڈاکٹر یوسف، ضمیر پاشاہ، یو نثار احمد، ثناءاللہ، وغیرہ نے شرکت کی۔

Intro:ممبر مسجد سے ملت تک پیغام اتفاق پہونچایا جائے

Body:ممبر مسجد سے ملت تک پیغام اتفاق پہونچایا جائے

بنگلور: آج "فورم فار ڈیموکریٹک رائٹس، کرناٹکا" کی جانب سے علماء و مشائخ کہ ریاستی کانفرنس بعنوان "دستور ہند، شہریت اور حقوق" منعقد کی گئی جس میں ریاست بھر علمائے کرام و متعدد سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی.

اس موقع پر سینئر کانگریس رہنما و سابق مرکزی وزیر کے. رحمان خان نے ریاست بھر کے علما میں مرکزیت قائم کرنے و ان میں اتفاق لانے پر زور دیا. انہوں نے علماء سے اپیل کی کہ ایک نظام ایسا بنایا جائے کہ ریاست بھر کی تمام مساجد کے ممبروں کو ذریعہ بنائے کہ وہاں سے تمام مسلمانوں میں پیغام اتفاق پہونچے.

انہوں نے ملک میں درپیش پیچیدہ صورتحال و برسر اقتدار بی. جے. ہی حکومت کے عوام مخالف و خاص طور پر مسلم مخالف پالیسیوں کو ہم ایک موقع و چیلنج کے طور پر قبول کریں اور ایک عام پلیٹ فارم پر آئیں اور اتحاد و اتفاق پیدا کریں کہ اس سے ہمارے مسائل کے بہترین نتائج حاصل کرسکتے ہیں.

کانگریس کے سینئر رہنما سی. ایم ابراہیم نے مرکزی حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے متنازعہ قانون اکن. آر. سی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمارے وجود کو خطرے میں ڈالنے کی سازش کی جارہی ہے اور ہمارے ووٹوں کی اہمیت کو بھی ختم کیا جارہا ہے. آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ایک مثبت و مئثر ایجنڈے کی ترتیب دیں اور نچلی سطح تک اس کا نفاذ کریں.

سی. ایم ابراہیم نے علماء سے اپیل کی کہ وہ بلا تفریق مذہب و مسلک اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں کہ اسی میں امت مسلمہ کی بھلائی ہے.

سابق ریاستی وزیر یو. ٹی. قادر نے اس موقع پر حاضرین سے کہا کہ آج ہم اس میٹنگ میں ایک قرارداد منظور کرینگے اور ہم سبھی پر یہ ذمہ داری ہوگی کہ اس کو عملی طور پر ہر سطح کے لیڈران تک پہونچایا جائے.

اس موقع پر ایک اہم اعلان کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے فرانچائسی کا نظام شروع کیا گیا ہے، ایسی فرانچائسی جو ایک دکان کی شکل میں ہوگی جہاں عوام الناس کے دستاویزات بنائے جائینگے. اعلان میں بتایا گیا کہ سماجی ادارے، سماجی کارکنان و فکرمند احباب آگے آئیں اور www.karnatakaone.gov.in ویبسائٹ پر رجسٹریشن کا اہتمام کریں.

فورم فار ڈیموکریٹک رائٹس کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں کئی اہم شخصیات جیسے سابق ریاستی وزیر نسیر احمد، سابق ریاستی وزیر تنویر سیٹھ، وقف بورڈ کے رکن ڈاکٹر یوسف، ضمیر پاشاہ، یو. نثار احمد، ثناءاللہ، وغیرہ نے شرکت کی.

بائیٹس...
1. سی. ایم ابراہیم، ایم. ایل. سی و کانگریس رہنما

Note... The video is being uploaded...

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.