ETV Bharat / bharat

ریاستوں کے ساتھ ہم آہنگی کا مطالبہ

آدتیہ ٹھاکرے نے مرکزی حکومت سے وندے بھارت مشن پروازوں کے سلسلے میں ریاستی حکومتوں کے ساتھ ہم آہنگی کا مطالبہ کیا ہے۔

ریاستوں کے ساتھ ہم آہنگی کا مطالبہ
ریاستوں کے ساتھ ہم آہنگی کا مطالبہ
author img

By

Published : Jun 30, 2020, 4:33 PM IST

مہاراشٹرا کے وزیر سیاحت آدتیہ ٹھاکرے نے مرکز کو ایک خط لکھ کر کہا دنیا بھر میں پھنسے ہوئے بھارتیوں تک مؤثر انداز میں پہنچنے کے لئے وزارت سول ایوی ایشن کو وندے بھارت مشن کے تحت وطن واپسی کی پروازوں کےسلسلےمیں ریاستی حکومتوں کے ساتھ ہم آہنگی کرنی چاہئے۔

ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری کو 29 جون کو لکھے گئے خط میں، ٹھاکرے نے کہا کہ بیرون ملکوں سے واپس آنے کے لیے لوگ متعلقہ ریاستی حکومتوں سے رابطے میں ہیں۔

قبل ازیں ٹھاکرےنے وزارت خارجہ اور ایئر انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر سے مشرق وسطی، آسٹریلیا، روس کے لئے دوسرے راستوں سےپروازوں کو چلانے کی درخواست کی تھی۔

وزیر نے اپنے خط میں کہا ، "اگرچہ کچھ پروازیں منظم کی گئیں ، لیکن ہمیں اس کے لئے اور بھی بہت کچھ کی ضرورت ہے۔"

وندے بھارت مشن 4 کا شیڈول ریاست کے حوالے کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ، "ریاست کی طرف سے بار بار درخواستوں اور پھنسے ہوئے لوگوں کے لیےمشرق وسطی سے مہاراشٹر کے لئے ایک بھی پرواز نہیں ہے۔"

انھوں نے کہا کہ چھ ممالک کے سات شہروں سے وندے بھارت مشن کے چوتھے مرحلے کے تحت تمام 21 پروازیں ہوپنگ میں ہے، جس کا مطلب ہے کہ مہاراشٹر سے زیادہ مسافر نہیں ہوں گے۔

وزیر موصوف نے کہا ، "ہم چاہتے ہیں کہ آپ اس مسئلے کو حل کریں اور مہاراشٹر کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو دیکھیں۔ ہر ریاست کےلوگوں کو وطن واپس بھیجنا چاہئے ، لیکن اس کے برابر پیمانے اور منصفانہ انداز میں ہونا چاہئے۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.