ETV Bharat / bharat

'توہین رسالت ناقابل معافی جرم'

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں فیس بک پوسٹ کو لے کر ہوئے تشدد کی ریاست بھر میں مذمت کی جا رہی ہے۔

'توہین رسالت ناقابل معافی جرم'
'توہین رسالت ناقابل معافی جرم'
author img

By

Published : Aug 18, 2020, 12:42 PM IST

ضلع یادگیر میں مجلس رابطہ ملت یادگیر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر یادگیر کے توسط سے ریاستی گورنر کو یادداشت روانہ کیا گیا۔

اس موقع پر مجلس رابطہ ملت یادگیر کے صدر قاضی ایڈوکیٹ امتیاز الدین صدیقی نے کہا کے توہین رسالت ناقابل معافی جرم ہے، ان کا کہنا تھا کہ 'کسی کے بھی مذہب سے متعلق غیر شائستہ الفاظ یا غیر شائستہ پوسٹ کرنا غیر اخلاقی عمل ہے۔'

ایسے افراد سماج میں امن و شانتی کی بحالی میں رخنہ ڈالتے ہیں، اس لیے اس طرح کا عمل کے مرتکبین کے خلاف سخت کارروائی ہو اور اسے سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے، تاکہ سماج میں ایک دوسرے مذہب کے لیے نفرت کا ماحول پیدا نہ ہو۔'

انہوں نے 'فیس بک پوسٹ پر پوسٹ ڈالنے والے شخص کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی مانگ کی۔'

اس موقع پر محبوب علی رکن بلدیہ، عمران نقشبندی، ذاکر احمد، ذیشان سگری، عبدالکریم عینی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نے بنگلورو میں کانگریس کے ایک رکن اسمبلی کے بھائی جو بی جے پی کے رہنما ہیں نے پیغمر اسلام کے خلاف توہین آمیز فیس بک پوسٹ کیا تھا جس کے بعد تشدد بھڑک اٹھی تھی، جس میں پولیس فاءرنگ میں تین افراد کی ہلاکت ہو گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.