کسان جھنکار سنگھ نے اپنے باغ میں لیموں کی کاشتکاری شروع کی، جس میں ان کے اہل خانہ کے بزرگ سے لے کر بچے تک ان کا ساتھ دیتے ہیں۔
لیموں کی کاشتکاری سے ان کی آمدنی دوگنی ہو گئی ہے، سب سے اہم بات یہ ہے کہ لیموں کی اس کھیتی میں وہ کسی طرح کی کھاد استعمال نہیں کرتے ہیں۔
ان کی محنت وکاوش کو محکمہ باغبانی کی بھی حمایت حاصل ہے اور محکمہ باغبانی انہیں اس کام کے لیے حوصلہ افزائی بھی کرتا ہے۔
کسان جھنکار سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی سے کافی متاثر ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ 2021 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنی ہے، لیکن کسان جھنکار سنگھ نے یہ خواب آج ہی کردکھایا ہے۔
ان کے اہل خانہ ایک خوشحال زندگی بسر کررہے ہیں، اب انہوں نے مستقبل میں مزید لیمو کی پیداوار کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہیں دیکھ کر گاؤں کے دیگر کسان بھی ان سے بہت متاثر ہیں۔