ETV Bharat / bharat

پڈوچیری میں کورونا کے 91 نئے معاملے

author img

By

Published : Jul 21, 2020, 5:24 PM IST

پڈوچیری میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 91 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک متاثرہ شخص کی موت ہوگئی۔

91 new cases of Corona in Puducherry
پڈوچیری میں کورونا کے 91 نئے معاملے

پڈوچیری محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے نئے معاملوں میں پڈوچیری علاقے میں 90 اور کرائکال کے علاقے میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔

کورونا وائرس کے 66 افراد کو گورنمنٹ میڈیکل کالج، 24 زپمر اور ایک کو کرائکال سرکاری ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

دریں اثنا پچھلے 24 گھنٹوں میں 53 متاثرہ افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ سرکاری میڈیکل کالج سے دو، زپمر سے 18، کووڈ کیئر سنٹر (سی سی سی) سے 14، کرائکال جی جی ایچ سے سات اور یانم سرکاری ہسپتال سے 12 افراد کو صحت یابی کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے۔

دوسری جانب میڈیکل کالج میں پیر کی شام ایک متاثرہ شخص کی موت ہوگئی۔ اس وقت سرکاری میڈیکل کالج میں 449، زپمر میں 204، سی سی سی میں 105، کرائکال جی جی ایچ میں 45 اور یانم جی ایچ میں 28 مریض زیر علاج ہیں۔

مرکز کے زیر انتظام خطے کے ماہے علاقے میں کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ ابھی تک پڈوچیری میں کورونا وائرس کے 2179 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 1318 صحت مند ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا کے 3.33 لاکھ سے زائد نمونوں کی جانچ کی گئی

ریاست میں اب تک 30 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں اور فی الحال 831 متاثرہ افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.