ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات میں گرلز گورنمنٹ کالج سالاہیڑی سمیت ضلع نوح میں کورنٹائن کئے گئے لوگوں میں سے 82 لوگوں کو ماہ مقدس شروع ہونے سے ٹھیک ایک دن پہلے گھر بھیج دیا گیا ہے۔
یہ جانکاری ڈپٹی کمشنر نوح پنکج نے صحافیوں کو پریس کانفرنس کے دوران دی۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کے روز ضلع نوح میں بنائے گئے کورنٹائن سینٹر سے 82 لوگوں کو آج ضلع انتظامیہ نے بس اور دیگر گاڑیوں کے ذریعے ان کے گھروں کو روانہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا ان میں 65 لوگ نوح میوات سے تعلق رکھتے ہیں، جبکہ 17 لوگوں کا تعلق ریاست ہریانہ کے دیگر ضلعوں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ضلع میں کافی لوگ کورنٹائن ہیں جن میں اکثر کا تعلق دوسری ریاستوں اور دوسرے ممالک سے ہے جن کے بارے میں حکومت کوئی فیصلہ نہیں لے سکی ہے۔