ETV Bharat / bharat

پالگھر ماب لنچنگ: ملزمین نے ضمانت کی عرضی دائر کی

author img

By

Published : Sep 2, 2020, 5:33 PM IST

مہاراشٹر کے پالگھر میں ماب لنچنگ معاملے میں 144 ملزمان میں سے 33 نے ضمانت کے لئے تھانہ کی ایک عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔

پالگھر ماب لنچنگ: ملزمین نے ضمانت کی عرضی دائر کی
پالگھر ماب لنچنگ: ملزمین نے ضمانت کی عرضی دائر کی

ریاست مہاراشٹر کے پالگھر میں اجتماعی طور پر پیٹ پیٹ کر قتل کے معاملے میں 144 ملزمان میں سے 33 نے ضمانت کے لئے تھانہ کی ایک عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔ ضلع پالگھر کے گڈچنچالی گاؤں میں گذشتہ 16 اپریل کی نصف شب میں پرتشدد ہجوم نے سادھوؤں سمیت تین افراد کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا تھا۔

اس معاملے میں مجموعی طور پر 165 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ملزمین میں سے 10 مرد اور 9 نابالغوں سمیت 13 کو ڈیفالٹ ضمانت مل گئی ہے اور یہ سبھی ابھی باہر ہیں۔ اس سلسلے میں عدالت میں پیش کئے گئے تین مختلف چارج شیٹ میں نامزد ہونے کی وجہ سے ابھی 144 مرد اور دو نابالغ فی الحال جیل اور ریمانڈ ہوم میں بند ہیں۔

مزید پڑھیں:

ممبئی: کووڈ ہسپتالوں میں سی سی ٹی کیمرے جلد نصب کئے جائیں

چارج شیٹ داخل ہونے کے سبب جیل میں قید ملزمان نے ضمانت کی درخواست دائر کرنے کا ارادہ کیا اور پہلے مرحلے میں 33 ملزمان نے عدالت میں ضمانت کے لئے درخواست دائر کی ہے۔ توقع ہے کہ اس درخواست پر جلد سماعت ہوگی۔اس معاملے کی تھانہ ڈسٹرکٹ عدالت میں سماعت ہورہی ہے کیوںکہ پالگھر میں اس طرح کی سماعت کے لئے کوئی عدالت نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.