اس انسٹی ٹیوٹ کو مرکزی حکومت نے کورونا ٹیسٹنگ لیب بنایا ہے۔ اس لیب میں اب تک تقریبا 35 سو سیمپل کی جانچ کی جا چکی ہے ، لیکن کورونا وائرس کے کیسسز میں اضافہ کے بعد ، یہاں روزانہ 300 سے زائد نمونے آنا شروع ہوچکے ہیں ، جس کے پیش نظر جلد ہی یہاں ایک آٹومیٹک جین ایکسپرٹ مشین دستیاب ہو جائے گی. یہ مشین ایک گھنٹے میں 16 کورونا سیمپل کی جانچ کرے گی۔
اس سلسلے میں آئی ایم ایس بی ایچ یو کی مائکروبیالوجی لیب کے پروفیسر گوپال ناتھ کا کہنا ہے کہ قریب 72 لاکھ کی خرچ سے آنے والی یہ مشین جلد ہی لیب کو دستیاب ہوجائے گی۔
آئی ایم ایس بی ایچ یو کی مائکرو بایولوجی لیب کے پروفیسر گوپال ناتھ نے بتایا کہ کورونا وائرس کے انفیکشن میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں ، آئی ایم ایس بی ایچ یو کی مائکرو بایولوجی لیب میں جلد ہی ایک جین ایکسپرٹ مشین آنے والی ہے جو مکمل طور پر آٹومیٹک ہے۔
یہ عام بات ہے کہ اس مشین پر ایک گھنٹہ میں کورونا کے 16 نمونوں کی جانچ کی جاسکتی ہے اور رپورٹ بھی جلد دستیاب ہوجائے گی۔ واضح رہے کہ بھارت میں مکمل لاک ڈاؤن کے باوجود بھی آئے دن کرونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔