ETV Bharat / bharat

کینیا بس حادثے میں 13 ہلاک - کینیا میںبس اور ٹرک کے تصادم

کینیا کے کیسمو میں ایک بس اور ٹرک کے تصادم میں ایک بچہ سمیت کم از کم تیرہ افراد کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

کینیا بس حادثے میں 13 ہلاک
author img

By

Published : Oct 4, 2019, 8:07 PM IST

کیسمو کے پولیس کمانڈر بینسن مایو نے بتایا کہ بس مغربی کینیا کے سیایا کاونٹی سے روانہ ہوئی تھی، اور کیسمو کے راستے نیروبی جارہی تھی۔

کینیا بس حادثے میں 13 ہلاک
کینیا بس حادثے میں 13 ہلاک

اسی دوران دیر رات بھارتی وقت کے مطابق تقریباً رات ڈیڑھ بجے کیسمو کیریو قومی شاہراہ پر بس ڈرائیور نے ایک گاڑی سے آگے نکلنے کی کوشش میں بس سے اپنا کنٹرول کھودیا اور سامنے سے آرہے گنے سے لدے ٹرک سے جا ٹکرایا۔

پولیس کمانڈر نے بتایا کہ حادثے میں ایک بچہ سمیت تیرہ لوگوں کی موت ہوگئی، اس حادثے میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور بھی ہلاک ہوگئے جبکہ حادثے کے وقت بس میں 51 مسافر موجود تھے۔

کینیا ریڈکراس سوسائٹی نے بتایا کہ زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔

خیال رہے کہ کینیا میں ہر برس سڑک حادثات میں تقریباً تین ہزار افراد کی موت ہوجاتی ہے۔

حکومت اور پرائیوٹ سیکٹر کی طرف سے قومی شاہراہوں پر تحفظ کی تمام کوششوں کے باوجود سڑک حادثات کی تعداد میں کمی نہیں آئی ہے۔

Intro:Body:

fgsg

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.