ETV Bharat / bharat

میگھالیہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 12 ہوئی

author img

By

Published : Apr 21, 2020, 4:29 PM IST

میگھالیہ میں منگل کو ایک شخص کا کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹیو آنے سے یہاں کووڈ۔ 19 کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 12 ہو گئی۔

میگھالیہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 12 ہوئی
میگھالیہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 12 ہوئی

وزیراعلی کونراڈ سنگما نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ 'پازیٹیو مریض کے دوست کے کنبے کے ایک شخص کا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے۔ وہ شخص پہلے سے ہی کوارنٹائن مرکز میں ہے'۔

میگھالیہ میں بیتھنی ہسپتال کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ڈا جان ایل سائلو رینتھیانگ میں سب سے پہلے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ یہ 13 اپریل کو ریاست میں کووڈ۔19 انفیکشن کا پہلا معاملہ تھا۔ ڈاکٹر سائلو کی 48 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں موت ہو گئی تھی اور تین دہائی قبل انہوں نے یہ ہسپتال بنایا تھا۔ کووڈ۔19 کے مریضوں میں ڈاکٹر سائلو کے کنبے کے آتھ ارکان اور دو گھریلو ملازم شامل ہیں۔

انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ جس نئے شخص میں کووڈ۔19 کے انفیکیشن کی تصدیق ہوئی ہے وہ ڈا سائلو یا ان کے دو معاونین میں سے کس کا دوست ہے۔

سنگما نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا 'ریاست میں کووڈ۔ 19 کے 838 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 714 کی جانچ رپورٹ نیگیٹیو آئی ہے اور 113 کی رپورٹ ابھی آنی باقی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ کوارنٹائن میں رکھے گئے دس پازیٹیو مریضوں کی حالت مستحکم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.