ETV Bharat / bharat

Bidar-Kalaburagi DEMU Train Service بھگونت کھوبا نے بیدر-کلبرگی ڈی ای ایم یو ٹرین سروس کو جھنڈی دکھائی - کھوبا نے ڈی ای ایم یو ٹرین سروس کو جھنڈی دکھائی

مرکزی وزیر مملکت بھگونت کھوبا نے کہا کہ ٹرین خدمات آرام اور سہولت کے ساتھ ساتھ سفر کے لیے ایک مناسب قیمت پر مؤثرانتخاب فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بیدر ریلوے اسٹیشن کو دوبارہ امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت تیار کیا جارہا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 4, 2023, 7:51 PM IST

حیدرآباد: کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر مملکت بھگونت کھوبا نے ہفتہ کو کرناٹک کے بیدر ریلوے اسٹیشن پر منعقدہ ایک تقریب میں بیدر-کلبرگی نئی ڈی ای ایم یو ٹرین سروس کو ہری جھنڈی دکھائی۔ کھوبا نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر ریلوے اشونی ویشنو کی قابل قیادت میں ریل کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی نے کرناٹک میں قابل ذکر ترقی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریل ٹرانسپورٹ کی سہولیات کی ترقی سے علاقے کی ہمہ جہت ترقی کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ بیدر-کلبرگی کے درمیان شروع کرائی گئی ڈی ای ایم یوخدمات کی دو نئی ٹرینیں مسافروں، خاص طور پر تاجروں، ملازمین اور طلباء کی ضروریات کو پورا کریں گی۔

کھوبا نے کہا کہ ٹرین خدمات آرام اور سہولت کے ساتھ ساتھ سفر کے لیے ایک مناسب قیمت پر مؤثرانتخاب فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیدر-ناندیڑ نئی ریلوے لائن پروجیکٹ کو شروع کیا جا رہا ہے اور مالی سال 2023-24 کے لیے 100 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بیدر ریلوے اسٹیشن کو دوبارہ امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت تیار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کی طویل مدتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اسٹیشن کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔

وزیر نے کہا کہ مرکزی حکومت کرناٹک علاقے کے لوگوں کو بہترین ٹرین خدمات اور آرام دہ سفر فراہم کرنے کے لیے ریل ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کو مزید فروغ دینے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ اس موقع پر رکن قانون ساز کونسل رگھوناتھ راؤ ملکاپورے، ممبر قانون ساز اسمبلی رحیم خان اور بیدر اربن ڈیولپمنٹ کے چیئرمین بابو بالاجی موجود تھے۔ساؤتھ سنٹرل ریلوے (ایس سی آر) کی طرف سے یہاں جاری ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر سکندرآباد ڈویژن کے ڈویژنل ریلوے منیجر اے کے گپتا اور ریلوے کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Moradabad Railway Station مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے مرادآباد ریلوے اسٹیشن کا معائنہ کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.