بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے ساتھ اجلاس کے تعلق سے کئی فرنچائزز کے آفیشلز نے اس بارے میں کہا، ’’یہ کل ہونی ہے، لیکن ہمیں ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ ہم بی سی سی آئی سے باضابطہ بات چیت کا انتظار کر رہے ہیں۔ دریں اثنا، آئی پی ایل کے چیئرمین برجیش پٹیل نے کرک بز کو تصدیق کی کہ میٹنگ ہفتہ کوہی ہوگی۔
ایجنڈے کے اہم نکات میں آئی پی ایل کے اگلے ایڈیشن کا مقام Location of the next edition of IPL اور بی سی سی آئی مالکان کو منصوبہ اور نیلامی کی صورتحال سے آگاہ کرانا ہے۔ رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ اور سری لنکا اسٹینڈ بائی آپشنز ہیں تاہم بی سی سی آئی اور آئی پی ایل گورننگ کونسل کے حکام فرنچائز مالکان کو یہ بتانے کے لیے تیار ہیں کہ بھارت میں ہی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ ممبئی اور پونے اس کے منصوبوں میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
قابل ذکر ہے کہ ٹورنامنٹ کی میزبانی ملک میں کورونا وبا کی صورت حال پر منحصر ہے۔ حالیہ واقعات نے صور حال کے حساب سے ڈھلنے کی جانب اشارہ کیا ہے، ، لیکن حالات کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ آئی پی ایل کی آپریشنز ونگ کے ہاتھ میں ہے۔ ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ بی سی سی آئی حکام فی الحال ہندوستان میں ٹورنامنٹ کے انعقاد کے بارے میں پر امید ہیں۔
یو این آئی