بنگلورو: کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں کالج کے طلباء نے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے اور اس واقعہ نے کافی ہنگامہ کھڑا کردیا۔ یہ واقعہ نیو ہورائزن کالج، مراتھلی میں پیش آیا اور پولیس نے بعد میں پولیس اسٹیشن سے ہی طالب علموں کو ضمانت دے دی۔ کہا جاتا ہے کہ کالج میں ایک تقریب کا اہتمام کرنے کے دوران بطورمزاح طلباء نے پاکستان حامی نعرے لگائے۔ طلباء کی طرف سے کی گئی اس حرکت کا ویڈیو وائرل ہونے پرمراتھلی پولیس نے مقدمہ درج کیا۔Bengaluru Students Gest Bail
اس واقعہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پولیس نے طلباء کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 153، 505(1)بی کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ دونگیرے سے ریا (18)، ممبئی سے آرین (18) اور آندھرا پردیش کے دنکر (17) کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ طلباء کا کہنا تھا کہ وہ اپنی غلطی پر معافی مانگ چکے ہیں اور آئندہ ایسی غلطی نہیں کریں گے۔
دیگر طلباء نے پاکستان حامی نعروں کا ویڈیوز ریکارڈ کیا اور انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کالج بورڈ نے تینوں کو معطل کر دیا تھا۔ بعد میں مراتھلی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی۔
فوری طور پر تینوں طالباء کو اپنی تحویل میں لینے والی پولیس نے معاملے کی تفتیش کی ہے۔ معلوم ہوا کہ پاکستان حامی نعرے جان بوجھ کر نہیں لگائے گئے تھے۔ کالج میں منعقدہ تقریب میں طلباء نے کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر انہوں نے آر سی بی کی جئے، ممبئی انڈینز کی جئے، انگلینڈ کی جئے کے نعرے لگائے۔ اس دوران تین طلبہ نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
یواین آئی