ETV Bharat / bharat

Naqvi Reacts over Jahangirpuri Demolition: 'سماج دشمن عناصر قومی یکجہتی بگاڑنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے'

author img

By

Published : Apr 20, 2022, 6:30 PM IST

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا کہ مجرمانہ اور فرقہ پرستانہ ذہنیت رکھنے والے چند افراد مذہب کے نام پر گنہگاروں کا گٹھ جوڑ بناکر ملک اور سماج کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں، جس میں انہیں ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ Naqvi Reacts over Jahangirpuri Demolition

'سماج دشمن عناصر ملک کی قومی ہم آہنگی بگاڑنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے'

نئی دہلی: بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا کہ 'کاسٹ، کمیونٹی اور کنکشن' کے خلاف نہیں بلکہ 'جرم اور کرتوت کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔ آج نئی دہلی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے نقوی نے کہا کہ گنہگار کو ’'مذہب کی وجہ'‘ سے نہیں بلکہ جرم کی وجہ سے گرفتار کیا جاتا ہے۔ کسی کو بھی معاشرے کی خیرسگالی اور ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے۔ دہلی کے جہانگیرپوری میں حالیہ فرقہ وارانہ فساد کے بعد دہلی پولیس کے ذریعے ایک خاص فرقہ کے خلاف یکطر فہ کارروائی کیے جانے سے متعلق الزام کے سلسلے میں صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نقوی نے یہ بات کہی۔ Naqvi Reacts over Jahangirpuri Demolition

نقوی نے کہا کہ کچھ لوگ 'نفرت کی نو بال اور 'نفرت کی ہیٹ ٹرک' میں مسلسل مصروف ہیں۔ لیکن ہمارا ملک اور سماج ایسے 'شکست خوردہ کھلاڑیوں' کی 'منافقانہ کوششوں' کو ہمیشہ ناکام بناتا رہا ہے اور اس بار بھی ایسی سازشوں کو بھی ناکام بنائے گا، جو فرقہ وارانہ سازش انہوں نے دہلی میں رچی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرم اور فرقہ پرستانہ ذہنیت رکھنے والے چند افراد مذہب کے نام پر گنہگاروں کا گٹھ جوڑ بناکر ملک اور سماج کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں، جس میں انہیں ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیا جائےگا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ قومی خیرسگالی کی سیاسی لنچنگ کا سنڈیکیٹ ملک کی ہم آہنگی کے تانے بانے کو کبھی نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔ اس کے لیے ہم سب کو مل کر امن اور خیرسگالی کو مضبو ط بنانے کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Amanatullah Khan On BJP: 'بی جے پی اور وزیر داخلہ امت شاہ دہلی کا ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں'

جہانگیر پوری انہدامی کارروائی پر ایم سی ڈی میئر کا بیان

Rahul Gandhi Slams BJP: راہل گاندھی نے جہانگیرپوری میں بلڈوزر کے استعمال پر بی جے پی پر تنقید کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.