ETV Bharat / bharat

Work Permit in European Counties یورپی ممالک نے ورک پرمٹ تیزی سے جاری کرنے کا اعلان کیا

کروشیا کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وہ غیر ملکی ورکرز کی آمد آسان بنانے کے لئے قانون میں ترمیم پر کام کررہی ہے، قوانین کو یورپی یونین کے قوانین سے بھی ہم آہنگ کیا جارہا ہے۔ کروشین اخبار کے مطابق اب غیرملکی ورکرز کے لئے ورک اور رہائشی پرمٹ کا حصول آسان بنایا جارہا ہے، نئے رولز کو جلد نافذ کردیا جائے گا، اسی طرح تنخواہوں کے نظام میں بھی تبدیلی کی جارہی ہے۔

یورپی ملک کا ورک پرمٹ تیزی سے جاری کرنے کا اعلان

author img

By

Published : Feb 9, 2023, 7:28 PM IST

برسلز: یورپی یونین کے ویزا نظام اور یورو کرنسی اپنانے والے نئے یورپی ملک نے افرادی قوت میں کمی کو پورا کرنے کیلئے تیزی سے ورک پرمٹ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یورپی ملک کروشیا یکم جنوری سے یورپی یونین کے شینگین ویزا نظام کا حصہ بن گیا ہے، جبکہ اس نے یورو کرنسی کو بھی اپنا لیا ہے، کروشیا کی حکومت نے اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سال کےدوران وہ بیرون ملک سے ورکر بلانے کے لئے ورک پرمٹ جاری کرنے کا نظام آسان اور تیز کرنے پر کام کررہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی ورکرز بھی گزشتہ برس ورک پرمٹ پر کروشیا گئے تھے۔ کروشیا کا ورک پرمٹ حاصل کرنے والے پاکستانیوں کو ویزوں کے لئے ایران کے دارالحکومت تہران جانا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: fintech firm Affirm lays off فنٹیک فرم افرم نے انیس فیصد ملازمین کو فارغ کیا

ایران میں کروشیا کا سفارتخانہ ہے، بعد ازاں ایران میں حالات خراب ہونے پر پاکستانیوں کے لئے ایرانی ویزوں کا حصول مشکل ہوگیا تھا، جس سے کروشیا جانے والے پاکستانی ورکرز متاثر ہوئے ہیں۔ کروشیا کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وہ غیر ملکی ورکرز کی آمد آسان بنانے کے لئے قانون میں ترمیم پر کام کررہی ہے، قوانین کو یورپی یونین کے قوانین سے بھی ہم آہنگ کیا جارہا ہے۔ کروشین اخبار کے مطابق اب غیرملکی ورکرز کے لئے ورک اور رہائشی پرمٹ کا حصول آسان بنایا جارہا ہے، نئے رولز کو جلد نافذ کردیا جائے گا، اسی طرح تنخواہوں کے نظام میں بھی تبدیلی کی جارہی ہے، وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ نئے نظام میں تنخواہوں کے امور کو زیادہ شفاف بنایا جائے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.