ETV Bharat / bharat

Detention of Mirwaiz میر واعظ کی طویل نظر بند کے خلاف برہمی کا اظہار

author img

By

Published : Dec 2, 2022, 7:04 PM IST

میر واعظ کی طویل نظر بندی کے خلاف انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے ایک بیان جاری کرکے برہمی کا اظہار کیا۔ بیان میں کہا کہ سربراہ انجمن میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق جنہیں 5 اگست 2019 سے حکام نے مسلسل نظر بند رکھا ہے، حکام کا یہ عمل نہ صرف بشری حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ مذہبی معاملات میں صریح مداخلت ہے۔

میر واعظ کی طویل نظر بند کے خلاف برہمی کا اظہار

سرینگر: میر واعظ کی طویل نظر بند کے خلاف جامع مسجد میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سربراہ انجمن میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق جنہیں 5 اگست 2019 سے حکام نے مسلسل نظر بند رکھا ہے، 5 دسمبر 2022 کو پورے 40 ماہ ہونے جارہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ حکام کا یہ عمل نہ صرف بشری حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ مذہبی معاملات میں صریح مداخلت ہے جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ اس دوران مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل پیرزادہ غلام نبی نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل 171 جمعتہ المبارک سے میرواعظ کشمیر پر پابندیاں عائد ہے۔ جس کی وجہ سے موصوف نہ صرف نماز جمعہ جیسا اہم فریضہ ادا کرنے سے قاصر ہیں بلکہ مرکزی جامع مسجد سرینگر کا صدہا سالہ منبر و محراب قال اللہ وقال الرسول ﷺ کے ایمان افروز صداؤں اور اصلاح معاشرہ کے تئیں مثبت کوششوں کی ترویج و اشاعت سے مکمل طور پر خاموش ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرواعظ کشمیر کی نظر بندی کی وجہ سے شہر و گام سے نماز جمعہ ادا کرنے آنے والے ہزاروں نمازی اور زائرین جو جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے اور میرواعظ کشمیر کے مواعظ حسنہ سننے کیلئے ذوق و شوق سے آتے ہیں، ان میں شدید مایوسی، بے چینی اور اضطراب روز بہ روز بڑھتا جارہا ہے اور عوام کے تمام طبقے بار بار یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ میرواعظ کشمیر پر عائد قدغنوںکو ہٹایا جائے تاکہ موصوف اپنے منصبی فرائض اور عوامی ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔

اس موقع پر عوام نے حکام کے غیر اسلامی اور غیر انسانی طرز عمل کے خلاف نہ صرف برہمی کا اظہار کیا بلکہ اس کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ موصوف کی مسلسل نظربندی کے سبب ان کی تمام پر امن منصبی ذمہ داریوں پر قدغن ہے اور مسلسل 166 جمعتہ المبارک سے میرواعظ کشمیر نہ تو نماز جمعہ جیسے فریضہ ادا کرپا رہے ہیں اور نہ ہی عوام کے تئیں اپنے فرائض پورے کرپا رہے ہیں، جو حد درجہ تشویشناک اور قابل مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میرواعظ کی مسلسل نظربندی کے خلاف جامع مسجد سرینگر میں احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.