ETV Bharat / bharat

میرٹھ: عمر رسیدہ شخص کو پانچ مرتبہ ویکسین لگانے کا انکشاف، محکمہ صحت میں ہلچل

ریاست اتر پردیش میں ریکارڈ کورونا ٹیکہ کاری مہم کے درمیان ایک بزرگ کو پانچ مرتبہ ویکسین لگائے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس بزرگ کے سرٹیفکیٹ میں پانچ بار ویکسین لگائے جانے کے علاوہ چھٹی ویکسینیشن کی تاریخ بھی آچکی ہے۔ اس پر محکمہ صحت نے سنجیدگی دکھاتے ہوئے متعلقہ اسٹاف کے خلاف سخت کارروائی کیے جانے کی بات کہی ہے۔

an elderly man was vaccinated five times in meerut
ایک بزرگ کو پانچ مرتبہ ویکسین لگانے کا معاملہ پیش آنے سے محکمہ صحت میں ہلچل
author img

By

Published : Sep 21, 2021, 11:05 PM IST

میرٹھ کے سردھنا قصبے کے رہنے والے چودھری رام پال سنگھ کے ساتھ ویکسینیشن کے ایک کیس نے سب کو حیران کردیا ہے۔ یہاں ایک 73 سالہ رام پال کو سرکاری کاغذات کے مطابق پانچ بار ویکسین دی جا چکی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

جانکاری کے مطابق اس بزرگ کو ویکسین کی پہلی خوراک 16 مارچ کو اور دوسری 8 مئی 2021 کو دی تھی۔ اسے ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا تھا، لیکن جب اس نے اپنا سرٹیفکیٹ آن لائن لینا چاہا تو وہ اسے حاصل نہ کر سکا تھا، اس کے بعد رامپال اپنی شکایت لے کر محکمہ صحت کے دفتر پہنچے اور ویکسینیشن سے متعلق دستاویزات دینے کا مطالبہ کیا۔

سرٹیفکیٹ کے لیے جب اس نے سرکاری ویب سائٹ پر چیک کیا تو اس کے تین سرٹیفکیٹ سامنے آئے۔ پہلے دو سرٹیفکیٹ میں، اسے دو خوراکیں ملی ہیں اور تیسرے سرٹیفکیٹ میں اسے ایک خوراک ملی ہے۔ تیسرے سرٹیفکیٹ کی اگلی خوراک اسے دسمبر 2021 میں دی جانی ہے۔

اس متعلق جب چیف ہیلتھ افسر میرٹھ سے بات کی گئی تو انہوں اس معاملے میں سنجیدگی دکھاتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا کسی شخص نے شرارت کے طور پر یہ کیا ہو، لیکن جس کسی کی بھی یہ شرارت کی ہوگی اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

میرٹھ میں کورونا ٹیکہ کاری مہم

صوبہ اتر پردیش میں کورونا ویکسینیشن مہم کے تحت بڑی تعداد میں ویکسینیشن کے کام کو انجام دیا جا رہا ہے۔ ایسے میں بزرگ کے ساتھ سرٹیفکیٹ میں شائع ہوئی گڑبڑی سے متعلق اسٹاف کو بھی سنجیدگی سے کام لینا ہوگا تاکہ کورونا ویکسینیشن مہم کو پوری کامیابی کے ساتھ پورا کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.