ETV Bharat / bharat

گیا: سخت سکیورٹی کے درمیان جامع مسجد کے سامنے سے مورتی وسرجن جلوس نکالا گیا

author img

By

Published : Oct 17, 2021, 8:55 AM IST

شہر گیا میں درگا کی مورتی ویسرجن جلوس پُرامن ماحول میں گزارا گیا ہے۔ وسرجن جلوس کا آغاز کل شام سے ہی ہوگیا تھا جو آج بھی جاری ہے۔ شہر کے سب سے حساس مقام جامع مسجد کے سامنے سے گزرنے والی مورتیاں پولیس کی سخت نگرانی میں گزاری گئیں۔

گیا میں پرامن ماحول کے درمیان دسہرہ منایا گیا

ریاست بہار کے ضلع گیا میں پُرامن ماحول کے درمیان دسہرہ منایا گیا ہے، پُرامن ماحول میں مورتی وسرجن بھی ہورہی ہے، شہر کے دکھرنی مندر و جامع مسجد کے سامنے سے سخت حفاظتی بندوبست کے دوران مورتیاں پاس کرائی گئیں۔

گیا کے ڈومریا بلاک کو چھوڑ کر سبھی جگہوں پر پُرامن ماحول میں دسہرہ منایا گیا ہے، گیا ہیڈ کوارٹر سے 80 کلومیٹر دور ڈومریا میں بھنڈارے کے دوران جھڑپ ہوئی تاہم پولیس کی مستعدی اور علاقے کے سماجی کارکن کی پہل پر کشیدگی کو پھیلنے سے روک لیا گیا۔ ڈومریا میں حالات پرسکون ہیں تاہم پولیس کی تعیناتی ابھی ہے۔

اطلاع کے مطابق ڈومریا بازار میں پوجا پنڈال بنایا گیا تھا، یہاں بھنڈارے کا بھی انتظام کیا گیا تھا اسی دوران ہجوم میں بدمعاشوں نے کسی بات کو لیکر فائرنگ کی جس کی زد میں چار افراد آگئے اور وہ زخمی ہوگئے. ابتدائی علاج کے بعد سبھی کو گیا انوگرہ نارائن ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ادتیہ کمار نے بتایا کہ واقعہ کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جن سے پوچھ تاچھ کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے۔ سبھی زخمی خطرے سے باہر ہیں۔ ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور بقیہ لوگوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماری کی جارہی ہے۔

شہر گیا میں درگا کی مورتی وسرجن جلوس پُرامن ماحول میں گزارا گیا ہے۔ وسرجن جلوس کا آغاز کل شام سے ہی ہوگیا تھا جو آج بھی جاری ہے۔ شہر کے سب سے حساس مقام جامع مسجد کے سامنے سے گزرنے والی مورتیاں پولیس کی سخت نگرانی میں گزاری گئیں۔ سینکڑوں پولیس جوانوں کے ساتھ ضلع کے سبھی اعلیٰ حکام یہاں موجود تھے حالانکہ یہاں پولیس کے سخت انتظامات اور کورونا پروٹوکول پر عمل درآمد کرانا مورتی جلوس میں شامل کچھ لوگوں کو ناگوار گزرا، جس کی وجہ سے پولیس اور جلوس میں شامل لوگوں کے درمیان ہلکی جھڑپ بھی ہوئی ہے تاہم پولیس نے فوری طور پر حالات پر قابو پالیا۔

مزید پڑھیں: ڈوڈہ میں دسہرے کا تہوار مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

دکھرنی مندر سے پانچ مورتیاں جامع مسجد سے ہوکر گزرتی ہیں۔ دکھرنی مندر اور جامع مسجد ایک جگہ پر ہے یہاں ہر برس مورتی وسرجن جلوس میں ہزاروں کی بھیڑ ہوتی ہے تاہم اس مرتبہ ایک مورتی وسرجن جلوس میں پچیس افراد کو شامل ہونے کی اجازت دی گئی تھی۔ باری باری سے جلوس گزارنے اور اس میں پچیس افراد سے زیادہ ہونے پر بیریکیڈنگ کرکے روکنے پر لوگ ناراض ہوگئے۔ اس دوران سختی کرنے پر ضلع انتظامیہ اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔

واضح رہے کہ جامع مسجد کے پاس ماضی میں کئی مرتبہ جھڑپیں ہوئیں ہیں جس کی وجہ سے یہاں بڑی تعداد میں پولیس جوانوں کی تعیناتی اور پورے علاقے میں بیریکیڈنگ کی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.