ETV Bharat / bharat

Ambigara Choudayya Jayanti Utsava بیدر میں امبیگر چوڈایہ جینتی اتسوا کا انعقاد - امبیگر چوڈایہ

بیدر نارتھ کے رکن اسمبلی رحیم خان نے اپنے خطاب کے دوران امبیگر چوڈایہ کو ایک عظیم مذہبی پیشوا قرار دیا۔

بیدر میں امبیگر چوڈایہ جینتی اتسوا پروگرام کا انعقاد

author img

By

Published : Jan 23, 2023, 11:15 AM IST

بیدر: ریاست کرناٹک کے رنگ مندر بیدر میں ضلع انتظامیہ، ضلع پنچایت، کنڑ اور ثقافت کے محکمہ کے زیر اہتمام امبیگر چوڈایہ جینتی اتسوا پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی رحیم خان نے کہا کہ تمام مذاہب کے مذہبی پیشواؤں نے ہمیشہ محبت اور اخلاص کی تعلیم دی ہے۔ ہر مذہب میں انسانیت کو اولیت درجہ دیا گیا ہے۔ تمام مذہبی پیشواؤں نے مذہبی رسومات پر عمل کرنے اور دوسروں کے مذہب کا احترام کرنے کا درس دیا ہے اور اسی طرح امبیگر چوڈایہ نے بھی ہمیں سچائی اور ایمانداری کا درس دیا ہے۔

بیدر میں امبیگر چوڈایہ جینتی اتسوا پروگرام کا انعقاد
بیدر میں امبیگر چوڈایہ جینتی اتسوا پروگرام کا انعقاد

سینٹ پال ڈگری کالج بیدر کے کنڑ لیکچرر جگناتھ نے امبیگر جوڈایہ کی زندگی پر ایک لیکچر دیا اور کہا کہ چوڈایہ 12ویں صدی میں رائج غیر منصفانہ نظام، بدعنوانی اور عدم مساوات کی مخالفت کرتے ہوئے بغاوت کے مبلغ بن گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ امبیگر چوڈایہ نے 280 سے زیادہ کلام لکھے ہیں، اگر آپ ان کی زبان کے انداز کو دیکھیں تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ ان کے کلام کے مقابلے میں کوئی اور نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے کلام کے ذریعہ سماج میں مساوات کے لئے آواز اٹھائی ہے۔

بیدر میں امبیگر چوڈایہ جینتی تسوا پروگرام کا انعقاد

مزید پڑھیں:۔ گلبرگہ میں امبیگرا چوڑیہ جینتی

اس موقع پر کنڑ اور کلچر ڈپارٹمنٹ کے انچارج اسسٹنٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر گوتم ارالی، ماتا مانیکیشوری آشرم کے شانتی بابا، ضلع ٹوکاری کولی سماج سنگھ کے ضلع صدر جگن ناتھ جمعدار، ضلع ٹوکاری کولی سماج سنگھ کے نائب صدر سنیل کھشام پورہ، امبیگر چوڈایہ یووا سینا کے صدر سنیل بھاوی کٹی، ماروتی ماسٹر، پنڈلی اور دیگر کمیونٹی لیڈران موجود تھے۔ پروگرام کے آغاز سے پہلے امبیگر چوڈایہ کے پورٹریٹ کا ایک جلوس منعقد ہوا، جس میں مختلف فن پاروں کے ساتھ ضلع کمشنر کے دفتر سے رنگ مندر کے اسٹیج تک نکلا گیا اس موقع پر سوسائٹی کے نوجوانوں نے رقص کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.