علی گڑھ: ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ سے تعلق رکھنے والے نوجوان شاہنواز خان نے ہندو مسلم اتحاد کے لیے ایک انوکھا سفر شروع کیا ہے۔ انہوں نے یہ سفر اتوار سے شروع کیا ہے۔ شاہنواز خان نے سائیکل کے ذریعے مختلف مقامات پر ہندو مسلم نفرت کو ختم کرنے کے لیے ایک سفر شروع کیا ہے۔ شاہنواز خان نے دہرادون سے اپنے سفر کا آغاذ کیا ہے۔ اس سفر کے ذریعے شاہنواز خان ملک کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی ہندو مسلم بھائی چارے کو فروغ دینے کا پیغام دیں گے۔ ہندو مسلم بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیے شاہنواز خان دنیا کی سیر کے ذریعے بھائی چارے کی مثال کو قائم کرنے کی کوشش کریں گے ۔ اس سے ہندو مسلم کے حوالے سے ملک اور بیرون ملک میں ہونے والے واقعات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے علی گڑھ کے شاہنواز سائیکل ٹور پر روانہ ہو گئے ہیں۔
شاہنواز خان علی گڑھ شہر میں واقع جمال پور کے رہنے والے ہیں۔ شاہنواز خان نے ملک اور بیرون ملک ہندو مسلم اتحاد کا پیغام دینے کے لیے سائیکل ٹور کے ذریعے ایک بڑی مثال قائم کرنے کی بات کی ہے۔ ان کا خیال ہے کہ اس کے ذریعے ہندو مسلمانوں کے درمیان آئے دن ہونے والے واقعات کو روکا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک و بیرون ملک بھی ہندو مسلم اتحاد کو فروغ دیا جائے گا۔ اس حوالے سے 20 ریاستوں، 12 ممالک اور 42 ہزار کلومیٹر کے سائیکل ٹور کے ذریعے دہرادون سے شروع ہو کر لداخ، سکم سمیت دیگر ممالک سے ہوتے ہوئے ہندو مسلم نفرت کو ختم کرکے بھائی چارے کا پیغام دیں گے۔
مزید پڑھیں:۔ Hindu-Muslim Unity in Ganderbal: گاندربل میں شیو مندر کی دیکھ بھال کرنے والا مسلم شخص
شاہنواز کا سائیکل ولڈ ٹور علی گڑھ سے شروع ہوکر اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، لداخ، جموں و کشمیری، پنجاب، راجستھان، گجرات، مہاراشٹرا، گوا، کیرالہ، تمل ناڈو، اندھرا پردیس، اڑیسہ، ویسٹ بنگال، سکم، اسام، منی پور، ناگالینڈ کے راستے میانمار میں داخل ہوگا۔ اپنے سائیکل ٹور کے دوران اپنے خرچوں کو پور کرنے کے لئے شاہنواز خود فاسٹ فوڈ آئٹمز کو بنا کر فروخت کریں گے کیونکہ ان کو کسی سے اسپونسر شپ نہیں ملی ہے۔ سائیکل پر وہ اپنے ساتھ ٹینٹ، کھانے کا راشن، لباس، ضروری دستاویزات، پاس پورڈ وغیرہ لے کر روانہ ہوئے ہیں۔ اپنے دوست شاہنواز کو روانہ کرتے وقت محسن نے کہا مجھے بہت خوشی ہے کہ یہ ایک اچھی سوچ کے ساتھ سائیکل ولڈ ٹور پر روانہ ہو رہے ہیں، اپنی سائیکل ٹور کے دوران وہ ہندو مسلم اتحاد کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔