ETV Bharat / bharat

Tauheed Ahmad Shah in judicial Custody: عسکریت پسند توحید احمد شاہ 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں

author img

By

Published : Feb 8, 2022, 8:10 AM IST

اے ٹی ایس نے ملزم منہاج اور مشیر الدین کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔ ان کے قبضے سے بارود بمعہ پریشر ککر بم، خود ساختہ ڈیٹونیٹر، ایک 32 بور کا پستول، چار کارتوس، پوٹیشیم پرمیگنیٹ اور موبائل وغیرہ برآمد ہوئے، جب کہ 15 جولائی کو ملزم شکیل، محمد۔ معید اور مستقیم کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا۔ ATS Arrested Accused Minahaj and Mushiruddin

عسکریت پسند توحید احمد شاہ 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں

اے ٹی ایس/این آئی اے کی خصوصی عدالت نے عسکریت پسندآنہ سرگرمیوں کے سلسلے میں گرفتار القاعدہ ماڈیول کے سرگرم رکن توحید احمد شاہ کو 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ Court takes Judicial Custody of Extremist Belongs to Al Qaeda

ملزم کا تعلق جموں و کشمیر کے بڑگاؤں سے ہے، ان پر الزام ہے کہ وہ 15 اگست 2021 سے پہلے یوپی میں حساس مقامات پر عسکریت پسندی کے واقعات کو انجام دینے کا منصوبہ بنارہے تھے جسے ناکام بنادیا گیا۔ این آئی اے کی جانب سے کافی دنوں سے احمد شاہ کو تلاش کیا جارہا تھا۔

پیر کو این آئی اے نے ملزم کو خصوصی عدالت میں پیش کیا اور اس کا جوڈیشل ریمانڈ حاصل کیا۔ این آئی اے کے وکیل ایم کے سنگھ نے بتایا کہ 11 جولائی 2021 کو اس معاملہ کی ایف آئی آر انسپکٹر سشیل کمار سنگھ نے پولیس اسٹیشن اے ٹی ایس میں آئی پی سی کی دفعہ 121 اے، 122، 123 اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 13، 18، 18 بی، 20، 39 اور دھماکہ خیز مواد ایکٹ کی دفعہ 4/5 کے ساتھ ساتھ آرمس ایکٹ کی دفعہ 3/25 کے تحت درج کرائی تھی۔

مزید پڑھیں:۔ ممبئی: اے ٹی ایس نے ایک اور مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا

اے ٹی ایس نے ملزم منہاج اور مشیر الدین کو اسی دن گرفتار کیا تھا۔ ان کے قبضے سے بارود بمعہ پریشر ککر بم، خود ساختہ ڈیٹونیٹر، ایک 32 بور کا پستول، چار کارتوس، پوٹیشیم پرمیگنیٹ اور موبائل وغیرہ برآمد ہوئے، جب کہ 15 جولائی کو ملزم شکیل، محمد۔ معید اور مستقیم کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا۔ اس کے بعد کیس کی جانچ این آئی اے کو سونپ دی گئی۔ این آئی اے نے ان سبھی کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے اور اس کی تحقیقات ابھی تک چل رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.