ETV Bharat / bharat

ائیر انڈیا نے ایک شخص کے ساتھ دبئی کے لیے پرواز بھری - امرتسر سے دبئی کے لیے ائیر انڈیا فلائٹ

ائیر انڈیا نے صرف ایک مسافر کے ساتھ دبئی کے لیے اڑان بھری۔ امرتسر سے دبئی جانے والی ائیر انڈیا کی اس فلائٹ میں صرف ایک مسافر سوار تھا۔

ائیر انڈیا نے ایک شخص کے ساتھ دبئی کے لیے پرواز بھرا

author img

By

Published : Jun 25, 2021, 6:53 PM IST

متحدہ عرب امارات میں رہنے والے بھارتی کاروباری ایس پی سنگھ اوبرائے اس وقت حیران رہ گئے جب امرتسر سے دبئی جانے والے ائیر انڈیا کے جہاز میں اکانومی کلاس کے ٹکٹ سے سفر کرنے کے دوران انہوں نے اپنے آپ کو اکیلا پایا۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ اوبرائے بدھ کے روز تین بج کر 45 منٹ پر امرتسر سے اڑان بھرنے والے ائیر انڈیا کے جہاز میں واحد مسافر تھے۔ دبئی جانے والے اس طیارے میں انہوں نے تین گھنٹے کا سفر طئے کیا۔ اوبرائے کے پاس گولڈن ویزا ہے، جس سے انہیں 10 سال تک متحدہ عرب امارات میں رہنے کی منظوری مل گئی ہے۔

مزید پڑھیں:اسپائس جیٹ کی میگا مانسون سیل، 999 روپے میں ہوائی سفر کی پیش کش

اڑان کے دوران انہوں نے فلائٹ عملہ کے ساتھ تصویریں بھی کھینچوائی۔گزشتہ پانچ ہفتوں میں یہ تیسری بار ہے جب دبئی جانے والے طیارہ میں صرف ایک ہی مسافر موجود رہا۔ ممبئی سے دبئی جانے والے ایک طیارے میں 19 مئی کو 40 سال کے بھاویش جاویری نام کے ایک ہی مسافر نے سفر طئے کیا تھا۔ اس کے تین دن بعد اوسولڈ روڈریگز نام کے ایک دیگر شخص نے ائیر انڈیا کے طیارے میں ممبئی سے دبئی کا سفر اکیلے ہی کیا تھا۔

واضح رہے کہ کورونا وبائی مرض کے بعد سے طیارے پر سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.