ETV Bharat / bharat

ملک کی ترقی کے لیے زرعی تعلیم کثیر جہتی ہونی ضروری: تومر - annual conference of vice-chancellors of state agri-varsities

وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے آج کہا کہ زراعت کے شعبہ کی ترقی اور روزگار کے لیے زرعی تعلیم کثیر جہتی اور جامع ہونے کی ضرورت ہے۔

Agricultural education must be multifaceted for the development of the country
ملک کی ترقی کے لیے زرعی تعلیم کثیر جہتی ہونی ضروری: تومر
author img

By

Published : Sep 28, 2021, 10:23 PM IST

زرعی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر تومر نے کہاکہ زرعی تعلیم کثیر جہتی اور جامع ملک کی ترقی کے لیے بہت اہم ہے۔ انہوں نے زرعی شعبہ کو جدید اور روزگار پر مبنی بنانے میں نئی ​​تعلیمی پالیسی کے اہم کردار کا ذکر کیا۔ انہوں نے زرعی تعلیم حاصل کرنے والوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم اور تحقیق کے ساتھ ساتھ زراعت سے وابستہ ہوکر زرعی شعبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں انڈین کونسل آف ایگری کلچرل ریسرچ نے گزشتہ 7 برسوں کے دوران مجموعی طور پر 1،656 نئی فصلوں کی اقسام تیار کی ہیں جس سے پورے ملک کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے اپنی تیار کردہ ٹیکنالوجی، بہتر بیج، کھاد، کیڑے مار ادویات وغیرہ کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ملک کے کسان یقینی طور پر اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ کم پانی اور کم وقت میں پیداوار کے قابل بیجوں کی نشوونما پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زراعت کی ترقی کے لیے علاقے اور آب و ہوا کے لیے موزوں بیجوں کی ترقی ضروری ہے۔

مسٹر تومر نے کہا کہ یہ زراعت دوست اسکیموں، کسانوں کی محنت اور سائنسدانوں کی تیار کردہ جدید ٹیکنالوجی کی شراکت ہے کہ آج ہندوستان دنیا کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے میں بھی آگے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیداوار اور پیداواری صلاحیت کو بڑھا کر زراعت کی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے اور کسانوں کو بااختیار بنانے کے لیے موجودہ حکومت نے زمین پر کئی جامع اسکیمیں نافذ کی ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.