ETV Bharat / bharat

Visa Violation Case آگرہ میں عراقی شہری گرفتار

آگرہ میں پولیس نے ایک عراقی شہری کو گرفتار کر لیا۔ عراقی شہری پر الزام ہے کہ ان کے ویزے کی میعاد 2021 میں ہی ختم ہو چکی تھی۔ اس کے باوجود وہ غیر قانونی طریقے سے یہاں رہ رہے تھے۔

آگرہ میں ایک عراقی شہری گرفتار
آگرہ میں ایک عراقی شہری گرفتار
author img

By

Published : Jan 9, 2023, 10:39 AM IST

آگرہ: ریاست اترپردیش کے ضلع آگرہ کے اچھنیرا قصبے میں اتوار کی شام ایک چائے کی دکان پر ایک عراقی شہری کا پیسوں کو لے کر جھگڑا ہو گیا۔ تنازع کے بعد بھارت میں تقریباً 20 ماہ سے مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر مقیم ایک عراقی شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔ عراقی شہری دہلی سے دوستوں کے ساتھ فتح پور سیکری دیکھنے آیا تھا۔ ایل آئی یو اور سکیورٹی ایجنسیوں کے اہلکاروں نے اس سے پوچھ گچھ کی ہے۔ اب اس بارے میں عراقی شہری نے عراقی سفارت خانے سے رابطہ کیا ہے۔ پولیس سٹیشن کے مطابق اتوار کی شام اچھنیرا قصبہ میں چائے کی دکان پر دکاندار کا ایک شخص سے پیسوں کو لیکر جھگڑا ہو گیا۔ دکاندار اس شخص کی زبان نہیں سمجھ سکتا تھا۔ معاملہ بڑھنے پر دکاندار نے پولیس کو اطلاع دی۔ اس پر تھانہ اچھنیرا کے پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور اس شخص سے پوچھ گچھ کرنے کی کوشش لیکن پولیس والے بھی اس کی زبان نہیں سمجھ سکتے تھے، اس لیے اس سے اس کا شناختی کارڈ مانگا۔

مزید پڑھیں:۔ Visa Violation Case بھٹکل میں شوہر اور اس کی پاکستانی بیوی کو قید کی سزا

مذکورہ شخص نے پاسپورٹ دکھایا تو معلوم ہوا کہ وہ شخص عراقی شہری ہے۔ جب اس سے ویزا مانگا گیا تو اس کی میعاد 2021 میں ہی ختم ہو چکی تھی، اس کے باوجود وہ شخص ملک میں رہ رہا تھا۔ اس پر تھانہ اچھنیرا نے فوری طور پر ایل آئی یو کو اطلاع دی۔ سکیورٹی اداروں کو جب ایک عراقی شہری کے بغیر ویزا کے غیر قانونی طور پر ملک میں مقیم ہونے کی اطلاع ملی تو محکمے میں کھلبلی مچ گئی۔ ڈی سی پی ستیہ جیت گپتا نے بتایا کہ اچھنیرا پولیس اسٹیشن نے عراق کے خیریچ کے رہنے والے بہروز ولی زید کو گرفتار کیا ہے۔ ایل آئی یو کی ٹیم نے بہروز ولی زید کے کاغذات کی جانچ کی۔ ان کے ویزے کی میعاد 26 اپریل 2021 کو ختم ہو چکی تھی۔ پوچھ گچھ میں بہروز ولی زید نے بتایا ہے کہ وہ دہلی میں رہ رہے تھے۔ وہ دہلی سے ہی دوستوں کے ساتھ اتوار کو فتح پور سیکری میں یادگار دیکھنے جا رہے تھے۔ گرفتار بہروز ولی زید کے بارے میں عراقی سفارت خانے سے رابطہ کیا گیا ہے، تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ گرفتار بہروز ولی زید بھارت کب آئے تھے اور ویزہ ختم ہونے کے بعد وہ واپس کیوں نہیں گئے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.