ETV Bharat / bharat

Aero India 2023 بنگلور میں 14ویں'ایرو انڈیا' کا وزیر اعظم کے ہاتھوں افتتاح

author img

By

Published : Feb 13, 2023, 10:30 AM IST

ایرو انڈیا کے 14 ویں ایڈیشن کا تھیم 'دی رن وے ٹو اے بلین آپر چنٹیز' ہے۔ اس کا مقصد ایرو اسپیس اور دفاعی شعبے میں ملک کی صلاحیتوں کو ظاہر کرتے ہوئے ایک مضبوط اور خود کفیل والے 'نیو انڈیا' کے عروج کو فروغ دینا ہے۔ اس نمائش میں حکومت کے 'میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ' ویژن کے مطابق دیسی آلات اور ٹیکنالوجی کی نمائش اور غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

aero-india-2023-pm-modi-inaugurate-asias-biggest-air-show-in-bengaluru
بنگلور میں 14ویں'ایرو انڈیا' کا وزیر اعظم کے ہاتھوں افتتاح

بنگلور: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بنگلورو میں ایشیا کے سب سے بڑے ایرو شو ایرو انڈیا 2023 کا افتتاح کیے۔ ایونٹ کے 14ویں ایڈیشن میں غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے کے لیے مقامی آلات اور ٹیکنالوجیز کی نمائش کی جائے گی۔ بھارتی دفاعی شعبے میں خود کفیل پر کے زور کو بھی نمائش میں دکھایا جائے گا۔ تقریب میں 98 ممالک کی تقریباً 809 کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔

حکام نے بتایا کہ ایرو انڈیا میں تقریباً 250 بزنس ٹو بزنس معاہدے متوقع ہیں، جن سے تقریباً 75,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہونے کی امید ہے۔ اس کا مقصد ایرو اسپیس اور دفاعی شعبوں میں صلاحیتوں میں ملک کی ترقی کو ظاہر کرتے ہوئے ایک مضبوط اور خود کفیل والے 'نیو انڈیا' کے عروج کو فروغ دینا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا 'ایرو انڈیا کا یہ ایونٹ بھارت کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کی ایک مثال ہے۔ اس میں دنیا کے تقریباً 100 ممالک کی موجودگی سے پتہ چلتا ہے کہ بھارت میں دنیا کا اعتماد کتنا بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا، 'بھارت اور بیرون ملک سے نمائش کنندگان اس میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس نے اب تک کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ اس میں بھارتی MSMEs، مقامی اسٹارٹ اپس اور دنیا کی مشہور کمپنیاں بھی ہیں۔

ایرو انڈیا 2023 کے 14 ویں ایڈیشن میں، وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ 'دفاع ایک ایسا شعبہ ہے، جس کی ٹیکنالوجی، مارکیٹ اور چوکسی سب سے پیچیدہ سمجھی جاتی ہے۔ ہمارا ہدف 2024-25 تک اس کی برآمدات کے اعداد و شمار کو 1.5 بلین سے بڑھا کر 5 بلین ڈالر تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اب 75 ممالک کو دفاعی ساز و سامان برآمد کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.