مہاراشٹرا میں شولاپور-پونے ہائی وے پر لمبوٹی گاؤں کے قریب ایک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں تقریباً چار عقیدت مندوں کی موت ہوگئی جب کہ چھ دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ Accident in Solapur District
عقیدت مند ایک ٹریکٹر میں سوار ہوکر سفر کر رہے تھے اسی دوران ایک تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی، جس کے سبب یہ حادثہ پیش ہے، تمام زخمیوں کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق ان میں سے بعض کی حالت مستحکم ہے۔
یہ عقیدت مند تلجا پور تعلقہ کے کدم واڑی کے رہنے والے تھے اور اکادشی کے موقع پر ٹریکٹر میں پنڈھر پور کے لیے روانہ ہوئے تھے۔
شولاپور سے موہول کے راستے پنڈھر پور جاتے ہوئے کونڈی اور کیگاؤں کے درمیان ٹریکٹر کو پیچھے سے آنے والے ٹرک نے ٹکر مار دی۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ موقع پر ہی سات عقیدت مند ہلاک ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔