ETV Bharat / bharat

Abdul QADIR in Hall of Fame چندر پال، قادر اور ایڈورڈز کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل - آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل کو ماضی کے تین عظیم ترین کھلاڑیوں شیو نارائن چندر پال، شارلٹ ایڈورڈز اور عبدالقادر کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا۔Abdul QADIR in Hall of Fame

چندر پال، قادر اور ایڈورڈز کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

author img

By

Published : Nov 8, 2022, 8:12 PM IST

دبئی:تینوں کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے پہلے سیمی فائنل میں کھیل کے آغاز سے قبل اعزاز سے نوازا جائے گا۔ ان میں سے پاکستان کے عبدالقادر کو یہ اعزاز بعد از مرگ دیا جائے گا۔Abdul Qadir,Chanderpaul In ICC Hall Of Fame

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیوف ایلارڈائس نے کہاکہ “آئی سی سی ہال آف فیم ان مشہور شخصیات کا جشن منا رہا ہے جنہوں نے کرکٹ کی تاریخ رقم کی۔ شیو نارائن، شارلٹ اور عبدالقادر کی لازوال خدمات کو یاد کرنا بہت اچھا ہے۔ کرکٹ کے ان تینوں ستاروں نے بین الاقوامی سطح پر زبردست کامیابی حاصل کی اور وہ بڑے پیمانے پر آئی سی سی ہال آف فیمرز کے طور پر اپنی حیثیت کے مستحق ہیں۔

شیو نارائن چندر پال ویسٹ انڈیز کرکٹ کی تاریخ میں حالیہ پہچانی جانے والی شخصیات میں سے ایک ہیں۔ ایک غیر روایتی بلے بازی کی تکنیک کے حامل، اس نے 19 سال کی عمر میں اپنا کیریرکا آغاز کیا اور فوری طور پر مخالف گیند بازوں کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 21 سالہ بین الاقوامی کیریئر میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن اپ کی چٹان بن گئے۔ 30 ٹیسٹ سنچریاں اور دس ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے چندر پال نے ون ڈے میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 268 میچوں میں آٹھ ہزار 778 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:Stephan Myburgh Announces Retirement نیدرلینڈ کے اسٹیفن مائیبرگ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی

آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ "ماضی کے بہت سے لیجنڈز اور بہت سے دوسرے عظیم کرکٹرز کے نقش قدم پر چلنا ایک شاندار اعزاز ہے۔ میں اس اعزاز کے لیے شکرگزار ہوں اور اپنے خاندان، دوستوں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ویسٹ انڈیز کے کرکٹ شائقین اور دنیا بھر کے شائقین کے ساتھ اس لمحے کا لطف اٹھانا چاہتا ہوں جنہوں نے پرجوش انداز میں میری حمایت کی۔

انگلینڈ کی شارلٹ ایڈورڈز 20 سال پر محیط بین الاقوامی کیریئر کے دوران خواتین کی کرکٹ کی تاریخ کی اہم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک بن گئیں۔ 16 سال کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی ایڈورڈز نے پونے میں آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کے خلاف 173 ناٹ آؤٹ کا عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔ 2006 میں وہ ٹیم کی کپتان بنیں اور 2009 میں آسٹریلیا میں آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ اور انگلینڈ کو آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی کا تاج اپنے نام کیا۔Abdul Qadir,Chanderpaul In ICC Hall Of Fame

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.