ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra گیا میں بھارت جوڑو یاترا سے واپسی پر عمیر خان کا شاندار خیرمقدم - عمیر خان کا شاندار خیرمقدم

ضلع گیا میں بھارت جوڑو یاترا سے واپس آنے پر کانگریس جھارکھنڈ اقلیتی سیل کے انچارج عمیر خان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ایئرپورٹ سے کانگریس دفتر تک گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ روڈ شو بھی ہوا۔ اس دوران عمیر خان نے مرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔Grand welcome for Umair Khan on his return from Bharat Jodo Yatra

بھارت جوڑو یاترا
بھارت جوڑو یاترا
author img

By

Published : Feb 5, 2023, 11:48 AM IST

بھارت جوڑو یاترا سے واپسی پر عمیر خان کا شاندار خیرمقدم

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں بھارت جوڑو یاترا میں 3570 کلومیٹر راہل گاندھی کے ساتھ سفر کرنے والے عمیر احمد خان کا والہانہ خیرمقدم کیا گیا۔ راجندر آشرم میں واقع کانگریس دفتر کا احاطہ کافی دنوں بعد کانگریس کارکنان اور ان کے حامیوں سے بھرا ہوا نظر آیا۔ ڈھول باجے کے درمیان کانگریس کارکنان نے اپنے ساتھی رہنماء عمیر خان کو گلدستہ اور شال پیش کرکے استقبال کیا۔ اس دوران کانگریس کے قائدین کافی پر جوش نظر آئے۔

اس موقع پر عمیر خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے راہل گاندھی کے ساتھ 3570 کلومیٹر پیدل سفر طے کیا۔ اس دوران مجھے کہیں بھی نفرت نظر نہیں آئی۔ اگر ملک میں کہیں نفرت ہے بھی تو وہ موجودہ حکومت کا تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے بھارت جوڑ یاترا کے ذریعہ جو لکیر کھینچی ہے، ملک کے کسی رہنما میں اس سے آگے جانے یا اسے ختم کرنے کی عنقریب میں صلاحیت ہے۔ راہل گاندھی یا کانگریس نے کبھی بھی ذات پات اور مذہب کی بات نہیں کی بلکہ کانگریس نے ہمیشہ جمہوریت کو مضبوط کرنے کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس یاترا کا مقصد ملک سے نفرت کو ختم کرنا تھا اور ہم چاہتے ہیں کہ ملک کے نوجوان اپنے ذہنوں سے نفرت اور خوف کو نکال دیں کیونکہ کچھ تنظیموں نے اسے پھیلا دیا ہے۔ اس موقع پر عمیر خان نے ایل آئی سی تعلیم اور کئی ایشوز کے ساتھ اڈانی گروپ کو قرض دینے کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک بحران کا شکار ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کنگ مارٹن لوتھر کی کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو حکمران اپنے دور میں مذہبی جنون پھیلاتا ہے تو سمجھ لو کہ وہ ملک تباہ ہونے والا ہے۔ یہ اب ثابت ہو رہا ہے۔ اب راہل گاندھی کی قیادت میں ملک کی تعمیر نو ہوگی۔ ساتھ ہی انہوں نے بہار کے تعلق سے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے ویژن کے تعلق سے پوچھے جانے پر کہاکہ اگر مرکز میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو یہاں صنعت اور تعلیم و ہیلتھ کے شعبے میں خصوصی پیکج کی منظوری دی جائے گی۔ یہاں اچھے اساتذہ کی کمی ہے۔ چینی مل سمیت کئی کارخانے بند ہوگئے تھے کیونکہ مرکزی حکومت نے بہار کے ساتھ تعاون نہیں کیا۔

مزید پڑھیں:۔ Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑویاترا اختتام پذیر، راہل گاندھی نے لال چوک پر قومی پرچم لہرایا

وہیں اس موقع پر کانگریس ضلع صدر چندریکا یادو نے کہا کہ آج ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ بھارت کو جوڑنے میں گیا کے بھی ایک بیٹے نے راہل گاندھی کے ساتھ شانہ بشانہ سفر کیا ہے۔ عمیر خان ایک محنتی نوجوان ہیں۔ انکی قیادت میں ضلع کانگریس آگے بڑھے گی اور انکا مشورہ ضلع کانگریس کے لیے اہم ہوگا۔ کانگریس اقلیتی سیل کے ضلع صدر قمر خان، کانگریس رہنماء خیرالدین، پرمود کمار، گگن مشرا، بھوبن رام، جگل کشور، آفتاب عالم، شمشاد عالم، فیاض خان، گلزار خان، مہتاب خان، جاوید خان، چاند خان اور دیگر کے ساتھ ہزاروں حامی اور کانگریس کارکنان موجود تھے۔ واضح ہوکہ بھارت جوڑو یاترا کے 118 یاتری میں ایک عمیر خان بھی تھے جو بہار کی قیادت کنہیا کمار کے ساتھ کررہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.