ETV Bharat / bharat

Mob Lynching: لنچنگ کے مسائل کو لے کر حکومت سنجیدہ: مختار عباس نقوی - دہلی کی اہم خبر

دہلی پردیش قومی تنظیم کے ایک وفد نے صدر دہلی پردیش قومی تنظیم ہدایت اللہ جنٹل، جنرل سکریٹری، آرگنائزیشن، آل انڈیا قومی تنظیم و ایڈیٹر وطن سماچار محمد احمد اور ایڈوکیٹ وسیم احمد نے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختارعباس نقوی سے ملاقات کی۔

مختار عباس نقوی
مختار عباس نقوی
author img

By

Published : Sep 22, 2021, 7:58 PM IST

ملک میں روز بہ روز لنچنگ کے بڑھتے واقعات، پولیس حراست میں نوجوانوں کی ہورہی اموات اور عسکریت پسندی کے الزامات میں بیس پچیس سال تک جیلوں میں اپنے ناکردہ گناہوں کی سزا کاٹ کر عدالت سے بری ہونے والے نوجوانوں کے مسائل، سی اے اے اور دہلی فسادات میں درج کئے گئے فرضی مقدمات رد کرنے اور آثار قدیمہ کی بند مساجد کو کھولنے ان سارے مسائل کے پیش نظر آج دہلی پردیش قومی تنظیم کے ایک وفد نے صدر دہلی پردیش قومی تنظیم ہدایت اللہ جنٹل، جنرل سکریٹری، آرگنائزیشن، آل انڈیا قومی تنظیم و ایڈیٹر وطن سماچار محمد احمد اور ایڈوکیٹ وسیم احمد نے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی سے ملاقات کی۔

وفد نے مرکزی وزیر کو بتایا کہ 'ملک گیر پیمانے پر جس طرح سے لنچنگ ہورہی ہے اور نوجوانوں کی پولیس کسٹڈی میں اموات ہو رہی ہے وہ انتہائی شرمناک ہے اور مرکزی حکومت کو اس پر قانون بنانے کی ضرورت ہے تاکہ لنچنگ کے گنہگاروں کو سزا ملے اور ملک کو بدنامی سے بچایا جاسکے۔

وفد نےمرکزی وزیر کو بتایاکہ الہ آباد ہائی کورٹ کے ذریعہ گائے کو قومی جانور کا قرار دئے جانے کے مشورے پر حکومت کو اپنا موقف فوراً واضح کرنا چاہئے۔ سچر کمیٹی کے ذریعہ یکساں مواقع کمیشن کی تشکیل کو فوری طور پر عمل میں لایا جائے۔ وفد نے اپنے مطالبے میں مرکزی وزیر سے آزادی کے بعد سے آثار قدیمہ کی زیر نگرانی والی بند مساجد میں نماز کی اجازت ملنے اور ان کے رکھ رکھائو کو منٹین کرنے پر زور دیا۔ ان مساجد کی بے حرمتی کو فوری طور پر روکا جائےاور مساجد کے رکھ رکھائو میں ہو رہی سنگین لاپروائی کیلئے ذمہ دار افسران سے جواب طلب کیا جائے۔ مسلم اکثریتی علاقوں میں پولیس اسٹیشن کے بجائے اسکول اور طبی مراکز قائم کئے جائیں، تاکہ ان کی بھی فلاح و بہبود ہوسکے۔ وقف کی زمینوں کی مارکیٹ ریٹ پر کرایہ داری کو یقینی بنایا جائے اور جو لوگ مارکیٹ ریٹ پر کرایہ نہیں دے رہے ہیں ان پر مقدمہ عائد کیا جائے۔

مدرسہ جدید کاری اسکیم کے تحت لاکھوں اساتذہ کی گذشتہ 52 ماہ سے رکی تنخواہوں کو جاری کیا جائے اور ان کو بھی وہی تنخواہ دی جائے جو ہندی اور سنسکرت کے اساتذہ کو دی جاتی ہے۔ ملکی سطح پر اردو کیساتھ انصاف کیا جائے اور بچوں کو ان کی مادری زبان میں تعلیم دی جائے۔ سی اے اے، این آر سی احتجاج کے دوران فرضی مقدموں میں پھنسائے گئے لوگوں کو رہا کیا جائے۔ دہلی فسادات کے دوران فرضی مقدموں میں پھنسائے گئے لوگوں کی عدلیہ سے باعزت رہائی کے بعد انہیں خاطر خواہ معاوضہ دیا جائے۔

مزید پڑھیں: دہلی فسادات: عشرت جہاں کی ضمانتی عرضی پر سماعت ملتوی

مرکزی حکومت پالوشن کے خلاف ایک قومی پالیسی وضع کرے، تاکہ لوگوں کو پالوشن سے نجات مل سکے۔

یو این آئِی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.