ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں ماہ صفر کے آغاز کے ساتھ ہی مختلف مقامات پر مجلس ماتم عزاداری کا سلسلہ جاری ہے، نواسۂ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے 72 جاں نثار ساتھیوں کا چہلم بھی ماہ صفر کی بیس تاریخ کو رنج و غم کے ساتھ منایا جاتا ہے۔
اس سلسلے میں ملک بھر کے عزاخانوں اور عبادت گاہوں میں عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔ جہاں ایک طرف حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کا غم منایا جارہا ہے، وہیں معصوم بچوں نے بھی امام حسین علیہ السلام کی شہادت کا ماتم منایا۔
مزید پڑھیں:۔ مرادآباد: کورونا گائڈ لائن کے تحت مجالس اور ماتم کا سلسلہ جاری
مرادآباد کے آزاد نگر میں بچوں کی ایک مجلس کا انعقاد کیا گیا اور اس مجلس کو نواز اختر نے خطاب کرکے کربلا میں دی گئی شہادت کا واقعہ سنایا۔