نئی دہلی: کانگریس صدر کے عہدے کے لیے آج ملک بھر میں پولنگ ہوئی جس میں 96 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ کانگریس کے انتخابی انچارج مدھوسودن مستری نے پولنگ مکمل ہونے کے بعد یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آج پورے ملک نے کانگریس صدر کے عہدے کے لیے ووٹ دیا۔ Congress President Election
انہوں نے بتایا کہ کانگریس کے 9500 منتخب مندوبین نے ووٹنگ میں حصہ لیا اور کانگریس صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ کل ووٹنگ 96 فیصد ہوئی ہے لیکن بڑی ریاستوں سے 95 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ چھوٹی ریاستوں میں 2530 مندوبین تھے اور وہاں 100 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر میں 87 لوگوں نے ووٹ دیا ہے۔ بھارت جوڑو یاترا میں ووٹ ڈالنے کے لیے بنائے گئے بوتھ میں 50 لوگوں نے ووٹ ڈالے۔ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی اسی بوتھ پر ووٹ ڈالا جبکہ پارٹی کے تقریباً سبھی جنرل سکریٹری بشمول پارٹی صدر سونیا گاندھی، ڈاکٹر منموہن سنگھ، پرینکا گاندھی، پی چدمبرم، پارٹی جنرل سکریٹری تنظیم کے سی وینوگوپال نے یہاں ووٹ دیا۔ ووٹوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کچھ کیمرہ مینوں کو پولنگ کے مقام پر رہنے کی اجازت دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: Congress President Electionغیر گاندھی خاندان کا امیدوار ہونا بی جے پی کے منھ پر طمانچہ، پرمود تیواری