کانپور دیہات: اترپردیش کے ضلع کانپور دیہات کے شیولی علاقے میں لوٹ کی واردات کے معاملے میں حراست میں لئے گئے نوجوان کی موت کے سلسلے میں نو پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ گذشتہ چھ دسمبر کو ایک کاروباری کے ساتھ ہوئی لوٹ کی واردات کی شک میں پولیس نے لال پور سریا باشندہ بلونت سنگھ(27) کو رنیا سے حراست میں لیا گیا تھا۔ پوچھ گچھ کے لئے اسے رنیا تھانہ میں بٹھایا ہوا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ ایس دوران بلونت کے سینے میں درد ہوا تو پولیس پیر کی رات فورا اسے ضلع اسپتال لے کر پہنچی جہاں دوران علاج بلونت کی موت ہوگئی۔UP Death Custody
ضلع اسپتال پہنچے بلونت کے بڑے بھائی سچن نے پولیس پر بلونت کو پیٹ پیٹ کر مار دینے کا الزام لگایا ہے۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر ایس پی و اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے ساتھ کئی تھانوں کی فورس پہنچ گئی اور اہل خانہ کو خاطیوں کے خلاف کاروائی کرنے کا تیقن دلاتے ہوئے معاملہ پرامن کرایا۔
ضلع اسپتال کے ڈاکٹر پون نے بتایا کہ پولیس ٹیم کے ذریعہ ایک نوجوان کو لایا گیا تھا اس کے سینے میں بہت درد تھا۔ اسکی حالت ٹھیک نہیں تھی جس کی وجہ سے اسے ہیلٹ ریفر رکردیا گیا تھا لیکن ہیلٹ آنے سے پہلے اس کی موت ہوگئی۔نوجوان کو پولیس ٹیم لے کر آئی تھی اس وقت نوجوان کے ساتھ اس کے گھر کا کوئی بھی شخص موجود نہیں تھا۔
ایس پی نے بتایا کہ چھ دسمبر کو ایک لوٹ کی واردات کے سلسلے میںایس او جی ٹیم و پولیس ٹیم کام کررہی تھی جس میں مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ جاری تھی۔پوچھ گچھ کے لئے بلونت کو بلایا گیا تھا اور وہ خود ہی تھانے آیا تھا اس دوران اس کی طبیعت بگڑ گئی جسے فورا ضلع اسپتال لے جایا گیا جہاں پر علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ اہل خانہ کے ذریعہ جو بھی الزامات عائد کئے جارہے ہیں ان ملزمین کی غیر جانبدارانہ جانچ کے لئے فوری اثر سے ایس او جی انچارج سمیت نو پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا ہے اور پورے معاملے کی جانچ کے لئے ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Death in Custody: حراست میں موت، چھ پولیس اہلکار گرفتار
یواین آئی