ETV Bharat / bharat

Assam Arunachal Border Row آسام اور اروناچل سرحد پر جھڑپیں - آسام کے لکھیم پور ضلع کے روہی راج گڑھ میں جھڑپ

اروناچل پردیش کے شرپسندوں کے ایک گروپ نے آسام کے لکھیم پور ضلع کے روپی راج گڑھ علاقے میں مبینہ طور پر ایک ولیج ڈیفنس دل (وی ڈی پی) پر حملہ کیا۔ پولیس نے بدھ کو بتایا کہ اس حملے میں کم از کم چھ افراد زخمی ہوگئے۔ Assam Arunachal Border Row

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 17, 2022, 8:51 PM IST

لکھیم پور: آسام کے لکھیم پور ضلع کے روہی راج گڑھ میں جھڑپوں کے بعد آسام-اروناچل پردیش سرحد کے ساتھ متنازعہ علاقوں میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، اروناچل پردیش کے شرپسندوں کے ایک گروپ نے آسام کے لکھیم پور ضلع کے روپی راج گڑھ علاقے میں مبینہ طور پر ایک ولیج ڈیفنس دل (وی ڈی پی ) پر حملہ کیا۔ Assam Arunachal Border Row

پولیس نے بدھ کو بتایا کہ اس حملے میں کم از کم چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس واقعے کے بعد آسام-اروناچل پردیش بین ریاستی سرحد پر کشیدگی برقرار ہے۔ دریں اثنا، آل آسام اسٹوڈنٹس یونین (اے اے ایس یو) نے بھی اروناچل پردیش کی طرف جانے والی مرکزی شاہراہ پر روڈ بلاک کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ وی ڈی پی اہلکاروں نے اروناچل پردیش کے چار نوجوانوں سے اس علاقے میں ایک گاڑی میں گھومتے ہوئے پائے جانے کے بعد پوچھ گچھ کی تھی۔ اروناچل پردیش کے عہدیداروں کی طرف سے مجرموں کے خلاف یقین دہانی کے بعد اے اے ایس یو نے روڈ بلاک ہٹا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Militant Attacked in Arunachal: الفا کے عسکریت پسندوں نے اروناچل اور ناگالینڈ میں تین فوجی کیمپوں پر کیا حملہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.