ETV Bharat / bharat

596th Anniversary of Langot Band: حضرت لنگوٹ بند کا 596واں عرس شریف

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر کی معروف درگاہ حضرت شاہ پیر بہاء الدین عرف لنگوٹ بند سے ملک میں قومی یکجہتی کی مثال پیش کی جاتی ہے۔ یہاں تمام مذاہب اور ذات و برادی کے لوگ اپنی اپنی منتیں مانگتے ہیں۔ 596th Anniversary of Langot Band

حضرت لنگوٹ بند کا 596واں عرس شریف
حضرت لنگوٹ بند کا 596واں عرس شریف
author img

By

Published : Jan 28, 2022, 10:15 AM IST

گلبرگہ شہر کو صوفی و سنتوں کا شہر کہا جاتا ہے۔ یہاں پر کئی اولیاء کرام کے آستانے موجود ہیں۔ ان‌ میں سے ایک آستانہ حضرت شاہ پیر بہاء الدین عرف لنگوٹ بند کا ہے۔ حضرت کو لنگوٹ بند نام‌ سے بھی جانا جاتا ہے۔ 596th Anniversary of Langot Band

حضرت لنگوٹ بند کا 596واں عرس شریف

یہاں تمام مذاہب کے لوگ بڑے عقیدت و احترام کے ساتھ حاضری دے کر فیض ہوتے ہیں۔ حضرت لنگوٹ بند کا آستانہ پانج گنبد پچیس کلس کے نام سے مشہور ہے۔ آپ کے آسنانہ کی طرز تعمیر اپنی نوعیت سے منفرد ہے۔ آپکے گنبد مبارک کے چاروں سمت احاطہ دیوار پر چار گنبد بنائے گئے ہیں اور ہر گنبد پر پانچ کلس موجود ہے۔ اسی طرح پانچ گنبدوں کے پانچ کلس ہیں۔

حضرت لنگوٹ بند کا سلسلہ نسب چشتیہ سلسلہ سے ملتا ہے۔ ہمیشہ آپ پر جذب کی کیفیت طاری رہتی۔ آپ کے پاس مٹی کی ایک ہانڈی ہوا کرتی تھی۔ جب کبھی آپ حالت جذب سے باہر آتے اور بھوک محسوس ہوتی تو لکڑیاں اکٹھا کرکے اپنے دونوں پیروں کا چولھا بنا کر اس پر ہانڈی رکھتے تھے اور اس میں آگ لگا کر کھانا بناتے تھے۔ کھانا تیار ہونے تک آپ اسی حالت میں ذکر و اذکار میں مشغول رہتے تھے۔

مزید پڑھیں:۔ Hazrat Shah Noor Hamvi's: حضرت شاہ نور حموی کی عرس تقاریب کا آغاز

ہر سال حضرت کا عرس شریف بڑی عقیدت اور محبت کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اس سال حضرت کا 596واں عرس شریف بڑی عقیدت اور محبت کے ساتھ منایا گیا۔ اس دوران دیگر تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.