بنگلور: ٹیپو سلطان کے یوم پیدائش کو منائے جانے کے سلسلے میں تحریک خداداد کے صدر سید منصور علی نے بتایا کہ اس مرتبہ ٹیپو سلطان کی جائے پیدائش بنگلور کے قریب دیونہ ہلی میں 50 سے زائد ہندو و دلت تنظیموں کی جانب سے کووڈ پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے شہید ٹیپو سلطان کا یوم پیدائش منایا جائے گا۔
سید منصور علی نے بتایا کہ مقامی ایم ایل اے اس پروگرام کی صدارت کریں گے اور انہوں نے کانگریس کے سینئر لیڈر ملیکارجن کھڑگے و دیگر سیاسی لیڑران کو بھی مدعو کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
قبرستانوں کی کمی کا مسئلہ حل کیا جائیگا۔ ایس آر وشوناتھ
اس موقع پر سید منصور علی نے ٹیپو سلطان کے شیدائیوں سے اپیل کی کہ وہ شہید کی یاد میں خون کے عطیہ پروگرامز کا اہتمام کریں اور کووڈ وبا کے پیش نظر ریلی یا بڑے پروگرامز منعقد کرنے سے پرہیز کریں۔