ETV Bharat / bharat

سڑک حادثہ میں 4 افراد ہلاک - ورنداون کے ضلع اسپتال

بتایا جارہا ہے کہ پِک اپ میں سوار افراد مانٹ علاقے کے رہائشی سیا رام کی لڑکی کی منگنی کا پروگرام جو کہ ریاست ہریانہ کے پلول گاؤں تھتھری میں منعقد ہوا تھا۔ وہاں سے واپس ہورہے تھے۔ اسی درمیان پِک اپ نے کھڑے ٹرک کو ٹکر دے دی۔ یہ واقعہ رات کے تقریباً 11 بجے کے قریب پیش آیا۔

mathura accident
متھرا حادثہ
author img

By

Published : Dec 8, 2020, 10:34 AM IST

متھرا ضلع تینتی گاؤں کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی رات دیر گئے کھڑے ٹرک کو پِک اپ نے ٹکر دے دی جس کے سبب چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر آٹھ افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ حادثہ کی اطلاع ہوتے ہی متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ورنداون کے ضلع اسپتال میں بغرض علاج شریک کروایا۔ پِک اپ میں سوار افراد منگنی کے ایک پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔

بتایا جارہا ہے کہ پِک اپ میں سوار افراد مانٹ علاقے کے رہائشی سیا رام کی لڑکی کی منگنی کا پروگرام جو کہ ریاست ہریانہ کے پلول گائوں تھتھری میں منعقد ہوا تھا وہاں سے واپس ہورہے تھے۔ اسی درمیان پِک اپ نے کھڑے ٹرک کو ٹکر دے دی۔ یہ واقعہ رات کے تقریباً 11 بجے کے قریب پیش آیا۔

ہلاک شدگان کی شناخت 50 سالہ رامو،سجّو نامی 60 سالہ خاتون، 50 سالہ یاد رام اور 60 سالہ سریش چند کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پولیس نے حادثہ میں مرنے والوں کو پوسٹ مارٹم کی غرض سے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

حادثہ کے سبب ہیسو ریر مانٹ روڈ کے ساتھ ساتھ سویٹ مارٹ روڈ پر بھی ٹریفک جام ہوگیا۔ حادثہ میں تباہ ہوگئی گاڑیوں کو پولیس نے جی سی بی کی مدد سے ہٹایا اور کافی کوششوں کے بعد ٹریفک کو بحال کیا جاسکا۔ دیہات کے ایس پی سریش چند نے بتایا کہ حادثہ میں چار افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جب کہ کئی افراد جو شدید زخمی ہوگئے ہیں انہیں علاج کے لیے دواخانہ منتقل کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.