ETV Bharat / bharat

Three Children Died in Baghpat: گھر کی چھت گرنے سے تین بچے ہلاک

author img

By

Published : Feb 1, 2022, 10:32 AM IST

ضلع باغپت کے بالینی تھانہ علاقے میں اینٹوں کے بھٹے پر ایک کمرے کی چھت اچانک گرنے سے تین بچوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں کی شاخت 15 سالہ شیرانہ ولد یامین، 12 سالہ ثانیہ بنت یامین اور 2 سالہ ماہرہ بنت مبارک کے طور پر کی گئی ہے۔ Room Collapsed on the Brick Kiln in Baghpat

گھر کی چھت گرنے سے تین بچے ہلاک
گھر کی چھت گرنے سے تین بچے ہلاک

ریاست اترپردیش کے ضلع باغپت کے بالینی تھانہ علاقے میں اینٹوں کے بھٹے پر ایک کمرے کی چھت اچانک گرنے سے تین بچوں کی موت ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی ڈی ایم اور ایس پی پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے اور بھٹہ مالک کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

گھر کی چھت گرنے سے تین بچے ہلاک

ڈی ایم راج کمل یادو نے کہا کہ یہ بہت افسوسناک واقعہ ہے اور ہم سب بہت غمگین ہیں۔ اس میں جس قسم کی کوتاہی ہوئی ہے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں لواحقین سے تحریر لی گئی ہے۔ مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ خاندان کی مالی حالت بالکل ٹھیک نہیں ہے۔ خاندان میں صرف بچوں کی ماں ہے۔ ان کی مالی مدد کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:۔ Minors Drowned in Lolab: گڑھے میں گر کر دو کمسن ہلاک

ڈی ایم نے کہا کہ وہ یہ بھی یقینی بنانے کی کوشش کریں گے کہ تمام مزدور جو اس طرح کے کام کر رہے ہیں، ان کی حفاظت اور رہنے کے لیے مناسب انتظامات کئے جائیں، اس سلسلے میں ہدایت جاری کی جائے گی۔ ہر جگہ چیکنگ بھی کروائی جائے گی۔ کوئی ایسی صورتحال پیدا نہ کی جائے کہ آنے والے وقت میں کسی بھی طرح سے عوام کو نقصان اٹھانا پڑے۔

ڈی ایم راج کمل یادو نے بتایا کہ 2 بچے 15 اور 12 سال کے ہیں اور ایک بہت چھوٹی لڑکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہ بھی جاننے کی کوشش کریں گے کہ یہ لوگ یہاں کیوں ٹھہرے ہوئے ہیں حلانکہ ابھی تک نہ بھٹے چل رہے ہیں اور نہ ہی سنگ باری شروع ہوئی ہے۔ ان لوگوں کو کس ٹھیکیدار نے بلایا تھا، کس کے کہنے پر یہاں آئے ہیں، تمام معلومات لی جائیں گی۔ واقعے میں 15 سالہ شیرانہ ولد یامین، 12 سالہ ثانیہ بنت یامین اور 2 سالہ ماہرہ بنت مبارک چھت کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.