باغپت: ریاست اترپردیش کے ضلع باغپت میں بی جے پی کے کارکنان نے پاکستان کے خلاف احتجاج کیا اور پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس دوران بی جے پی کے رہنما اور ضلع پنچایت کے رکن منوپال بنسل نے بلاول بھٹو کا سر قلم کرنے والے کو دو کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ BJP Leader's Reward on Bilawal Bhutto
بی جے پی کے عہدیداروں اور کارکنوں نے ہفتہ کو کلکٹریٹ میں بلاول بھٹو کے خلاف دھرنا دیا۔ اس دوران ضلع پنچایت رکن اور بی جے پی رہنما منوپال بنسل نے کہا کہ وزیر اعظم کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی۔ پاکستان کے وزیر خارجہ نے اپنی حدیں پار کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اعلان کرتا ہوں کہ بلاول بھٹو کا سر قلم کرنے والے کو میں ذاتی طور پر دو کروڑ کا انعام دوں گا۔ یہ اعلان کرتے ہوئے بی جے پی رہنما نے پاکستان کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کا ڈنکا پوری دنیا میں بج رہا ہے، جب کہ پاکستان کے وزیر خارجہ نے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف نے قابل اعتراض بیان دیا ہے جو ناقابل برداشت ہے۔
مزید پڑھیں:۔ BJP Holds Nationwide Protests اتر پردیش کے متعدد اضلاع میں بی جے پی کارکنان کا بلاول بھٹو کے خلاف احتجاج
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے نیویارک میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف انتہائی قابل اعتراض تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسامہ بن لادن مرچکا ہے لیکن گجرات کا قصائی زندہ ہے اور وہ اب بھارت کا وزیراعظم بھی ہے۔ بھٹو نے یہ بات بھارت کے پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز کہنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہی۔ بلاول بھٹو کے اس متنازعہ ریمارکس پر بھارت میں غم و غصہ پایا جارہا ہے اور دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج بھی کیا گیا۔Pak FM on PM Modi