ETV Bharat / bharat

گجرات میں کورونا وائرس کے 12820 نئے معاملے درج

گجرات میں کورونا وائرس نے خوفناک شکل اختیار کرلی ہے جس سے ریاست کے حالات تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں. گجرات میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کے 12 ہزار سے زائد نئے معاملے درج کیے جارہے ہیں۔ جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی کافی تیزی سے اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے اس کے ساتھ ہی کورونا سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی کچھ حد تک تیزی درج کی جا رہی ہے۔

 گجرات میں کورونا وائرس کے 12820  نئے معاملے درج
گجرات میں کورونا وائرس کے 12820 نئے معاملے درج
author img

By

Published : May 4, 2021, 10:46 AM IST

ریاست گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 7000 کو تجاوز کرچکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 140 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جس کے سبب ریاست میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی جملہ تعداد 7648 ہو گئی ہے۔ جب کہ وہیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس 12820 نئے معاملے بھی سامنے آئے ہیں۔

دوسری جانب ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 999 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔ جس کے بعد کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 4 لاکھ 52 ہزار 275 پر پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار 499 ہے۔ جس میں سے 747 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں تاہم ایک لاکھ 46 ہزار 752 افراد کی حالت مستحکم بھی ہوئی ہے۔

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں احمدآباد میں 4616، سورت میں 1309، بڑودہ میں 497، گاندھی نگر میں 162، بھاونگر میں 431، بناس کانٹھا میں 199، راجکوٹ میں 397، سریندر نگر میں 71، پاٹن میں131، امریلی میں 131، جام نگر میں 397، مہسانہ میں 493، جب کہ کچھ علاقہ میں کورونا وائرس کے 187 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.