کانپور: اترپردیش کے کانپور کے چوبے پور زون کے بٹھور علاقے میں بنے پرائمری اسکول کے درجہ دوئم کے طالب علم کو اسکول کی پرنسپل نے اس بے رحمی سے پٹائی کی کہ بچے کے ناک سے خون نکل آیا۔ وہ بے ہوش ہوگیا۔ Teacher Suspended For Beating Student Mercilessly In Kanpur In Uttar Pradesh
بچے کا قصور صرف اتنا تھا کہ جب اسکول میں مڈ ڈے میل کھانا تقسیم کیا جا رہا تھا تو اس وقت مڈ ڈے میل کھانے کے لئے وہ اپنے گھر سے تھالی لانا بھول گیا تھا۔ بچے کے ساتھ ہوئی مار پیٹ اور بے ہوشی کی خبر جب گھر والوں کو ملی تو گارجین کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ بی ایس اے بیشک شکچها ادھیکاری نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوراً پرنسپل کو معطل کر دیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:Teacher Brutally Thrashed Dalit Student دلت طالب علم کی پٹائی کے بعد موت، حکومت اور انتظامیہ سے انصاف کا مطالبہ
ڈپٹی بی ایس اے سودیپ کمار نے اول تحقیق میں پرنسپل نیتا دکچھیت کو قصوروار مانتے ہوئے انہیں معطل کر دیا ہے۔ معاملہ کی مزید تحقیق کے بعد اُن پر محکمہ جاتی کاروائی ہوگی۔ Teacher Suspended For Beating Student Mercilessly In Kanpur In Uttar Pradesh