ETV Bharat / state

Bus Truck Collision in Ayodhya لکھنؤ گورکھپور ہائی وے پر حادثہ، سات افراد ہلاک، 40 سے زائد زخمی - لکھنؤ گورکھپور ہائی وے

لکھنؤ گورکھپور ہائی وے پر گذشتہ رات ایک بس اور ٹرک کی ٹکر ہوگئی۔ اس درد ناک حادثے میں سات افراد ہلاک جب کہ 40 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

killed
killed
author img

By

Published : Apr 22, 2023, 8:35 AM IST

ایودھیا: لکھنؤ گورکھپور ہائی وے پر جمعہ کی رات ایک بس ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے کے بعد ٹرک غیر متوازن ہو کر بس پر پلٹ گئی، جس میں 7 مسافر ہلاک، جب کہ 40 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ بس لکھنؤ سے گورکھپور کی طرف جا رہی تھی، جب کہ ٹرک انڈر پاس کے قریب امبیڈکر نگر کی طرف مڑ رہی تھی۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے میں لوگوں کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ضلع انتظامیہ کو زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال لے جانے اور انہیں مناسب علاج فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔

ایودھیا کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اجے راجہ کے مطابق اس حادثے میں سات افراد کی موت ہو گئی ہے اور 40 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امدادی کارروائیاں ابھی بھی جاری ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ نتیش کمار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ زخمیوں کے لیے ایک درجن سے زیادہ ایمبولینس کو تعینات کیا گیا ہے۔ نتیش کمار نے کہا کہ ضلعی اہلکار اب بھی بس کے نیچے پھنسے ہوئے مسافروں کو باہر نکال رہے ہیں۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے اس حادثے سے متعلق دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندان کے افراد کے تئیں میری گہری تعزیت ہے،بھگوان انہیں یہ نقصان برداشت کرنے کی طاقت دے اور مہلوکین کی آتما کو شانتی دے۔ وزیر اعلی نے انتظامیہ سے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال لے جانے اور انہیں انہیں مناسب علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی ساتھ ہی امدادی کاموں کو تیز کرنے کو کہا۔

یہ بھی پڑھیں: Budaun Road Accident بدایوں میں سڑک حادثے میں باپ بیٹے سمیت تین کی موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.