ETV Bharat / state

Bodybuilder Aslam Malik on Drugs: باڈی بلڈر اسلم ملک کی نوجوانوں سے منشیات سے دور رہنے کی اپیل - سابق مسٹر انڈیا باڈی بلڈر اسلم ملک

ملک کے مشہور باڈی بلڈر سابق مسٹر انڈیا اور باڈی بلڈنگ میں متعدد خطاب اپنے نام کرنے والے اسلم ملک نے علی گڑھ پہنچ کر نوجوانوں کو اچھی غذا لینے، محنت سے اپنے آپ کو تندرست رکھنے اور منشیات سے دور رہنے کی اپیل کی۔ Former Mr. India Bodybuilder Aslam Malik

سابق مسٹر انڈیا باڈی بلڈر اسلم ملک
سابق مسٹر انڈیا باڈی بلڈر اسلم ملک
author img

By

Published : May 23, 2022, 5:28 PM IST

علی گڑھ: ذہنی طور سے تندرست رہنے کے لیے جسمانی تندرستی ہونا ضروری ہے اور جسمانی تندرستی کے لیے اچھی اور صحت مند غذا کے ساتھ ساتھ ورزش کرنا بھی ضروری ہوتا ہے لیکن آج کل نوجوان بازاروں میں دستیاب مختلف قسم کے جسمانی سپلیمنٹ کا استعمال کرکے اپنے آپ کو جسمانی طور سے صحت مند دکھانے کی کوشش کرتے ہیں جس کے مستقبل میں فائدے کم نقصانات زیادہ ہوتے ہیں۔ آج کل کی بھاگ دوڑ بھری زندگی میں نوجوان نسل منشیات میں بھی مبتلا نظر آرہی ہے جس سے دور رہنا چاہیے۔ Youth Stay Away From Drugs

سابق مسٹر انڈیا باڈی بلڈر اسلم ملک

ان خیالات کا اظہار مشہور باڈی بلڈر اسلم ملک نے علی گڑھ کے علاقے جنگل گڑھی میں ایک جِم کے افتتاح کے دوران کیا۔ اس دوران اسلم ملک نے نوجوانوں کو جِم کرنے کے فائدے بتائے اور جسم سے متعلق دیگر معلومات بھی دیں۔ پریس کانفرنس میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے اسلم ملک نے کہا کہ آج کا نوجوان منشیات کی طرف بڑھ رہا ہے جو اس کی زندگی کے لیے نقصان دہ اور خطرناک ہے۔ نوجوان اچھی غذا اور محنت کے بغیر شارٹ کٹ راستہ اپناتے ہوئے بازاروں میں کم قیمت کے جسمانی سپلیمنٹ اور دیگر غیر ضروری ادویات کا استعمال کر رہے ہیں۔

اسلم ملک نے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان جتنی زیادہ منشیات کی دنیا سے دور ہوں گے اتنا ہی بہتر ہوگا۔ انہوں نے نوجوانوں سے منشیات سے دور رہنے کی اپیل کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اچھی باڈی کے لیے کچھ غلط کیمیکلز کا استعمال کرتے ہیں جو جسم کے لیے بہت خطرناک ہیں۔ نوجوان اپنے جسم پر سخت محنت کریں اور بہتر غذا کے ذریعے باڈی بنائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.