ETV Bharat / state

حیدرآباد مساجد کی شہادت معاملہ: 'سکریٹریٹ کے افتتاح سے قبل مساجد کا افتتاح ہوگا' وزیر داخلہ - تلنگانہ کی خبریں

تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ انھیں اپنی آخرت کی فکر ہے اور وہ وعدہ کرتے ہیں کہ سکریٹریٹ کے افتتاح سے قبل مساجد کا افتتاح ہوگا۔

'سیکریٹریٹ کے افتتاح سے قبل مساجد کا افتتاح ہوگا'

author img

By

Published : Jun 30, 2021, 7:40 AM IST

تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کانگرس رہنما سابق وزیر محمد علی شبیر کی نکتہ چینی پر ردعمل دیا۔ جس میں محمد علی شبیر نے وزیر داخلہ کو سکریٹریٹ مساجد کی تعمیر کے حوالے سے آخرت کی فکر کرنے کے لیے کہا تھا۔

اس پر محمود علی نے کہا کہ محمد علی شبیر کی کانگریس میں کوئی اہمیت نہیں ہے اور سب جانتے ہیں کہ کانگریس دور حکومت میں وزیر کے طور پر ان کی کارکردگی کس طرح کی تھی۔ انھوں نے الزام لگایا کہ جب محمد علی شبیر وزیر تھے تو وقف کی زمین بیچی گئی، انھوں نے سخت لہجے میں کہا کہ محمد علی شبیر کی آخرت خراب ہوگئی ہے۔

'سیکریٹریٹ کے افتتاح سے قبل مساجد کا افتتاح ہوگا'

محمودعلی نے کہا کہ انھیں اپنی آخرت کی فکر ہے اور وہ وعدہ کرتے ہیں کہ سکریٹریٹ کے افتتاح سے قبل مساجد کا افتتاح ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ سیکولر رہنما ہیں اور بہت جلد سکریٹریٹ مساجد کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا-

وزیر داخلہ نے کانگریس رہنما کے اس الزام کو بھی مسترد کردیا کہ وزیر اعلیٰ نے انھیں ڈانٹا ہے، انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے سی آر انھیں بہت چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انھیں پہلے نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا اور اب وہ وزیر داخلہ ہیں۔

واضح رہے کہ سکریٹریٹ مساجد کو منہدم ہوئے ایک سال ہوچکا ہے- ایک سال سے حکومت کے نمائندے سنگِ بنیاد رکھنے کی تاریخ پہ تاریخ دے رہے ہیں لیکن سنگ بنیاد ابھی تک نہیں رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ریلویز نے تلنگانہ اور آندھرا کو 7,347.37 میٹرک ٹن لکویڈ میڈیکل آکسیجن پہنچایا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.