ETV Bharat / state

Weather conditions in Kashmir: کشمیر میں موسمی صورتحال مسلسل دگرگوں،22 جون تک بارشوں کا امکان - کم سے کم درجہ حرارت

گرمائی دارلحکومت سرینگر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ Weather in Srinagar

گزشتہ
گزشتہ
author img

By

Published : Jun 20, 2022, 2:04 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر میں موسمی صورتحال مسلسل دگرگوں ہے اور رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں اگلے دو دنوں کے دوران بھی موسمی صورتحال جوں کی توں رہنے کا امکان ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 22 جون تک رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔ weather in Kashmir

انہوں نے کہا کہ اس دوران منگل کی دو پہر سے بدھ کی سہہ پہر تک جنوبی کشمیر میں موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بعد ازاں 23 جون سے موسم میں بہتری واقع ہونے کی توقع ہے۔ ادھر مسلسل بارشوں سے وادی میں شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر معمول سے کم درج ہو رہا ہے۔kashmir weather update

کشمیر میں موسمی صورتحال مسلسل دگرگوں،22 جون تک بارشوں کا امکان

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جب کہ کم سے کم درجہ حرارت13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران4.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جب کہ کم سے کم درجہ حرارت4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے5.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔kashmir weather update

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جب کہ کم سے کم درجہ حرارت7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران3.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جب کہ کم سے کم درجہ حرارت11.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.3 دگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 9.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جب کہ کم سے کم درجہ حرارت10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

دریں اثنا وادی میں پیر کی صبح سے ہی رک رک کر بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بارشوں سے شہر و گام کی سڑکوں پر بنے گڑھوں میں پانی جمع ہوا ہے جس راہگیروں خاص کر نچوں، خواتین اور عمر رسیدہ افراد کا چلنا پھرنا از بس محال ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کے کناروں پر کیچڑ جمع ہے جس پر پھسل کر راہگیر اپنی منزل کے بجائے ہسپتال پہنچ سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.