ETV Bharat / state

PM's Award for Excellence in Public Administration ڈاکٹر سید سحرش اور شاہد چودھری وزیراعظم کے ایوارڈ 2022 کیلئے منتخب - ڈاکٹر سحرش اصغر بارہمولہ ڈی سی

جموں و کشمیر کے دو آئی پی ایس افسران کو پبلک ایڈمنسٹریشن میں بہترین کارکردگی کے لیے وزیر اعظم ایوارڈ 2022 کیلئے منتخب کیا گیا۔ ان افسران میں ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سید سحرش اصغر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر مشن یوتھ جموں و کشمیر شاہد اقبال چودھری شامل ہے۔

shahid-choudary-sehrish-asghar-chosen-for-pms-award-for-excellence-in-public-administration
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 18, 2023, 10:28 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر آئی پی ایس افسر شاہد چودھری اور ڈاکٹر سحرش اصغر کو عوامی خدمات کے تئیں ان کے بہترین کارکردگی کے لیے وزیراعظم کے ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔ سول سروسز میں یہ ملک کا اعلی ترین اعزاز ہے۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر مشن یوتھ جموں و کشمیر شاہد چودھری اور ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سید سحرش اصغر کو اپنے بہترین اور عمدہ کام کے لیے اس بڑے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔شاہد چودھری جموں کشمیر کے ایسے افسر بن گئے جنہوں نے یہ ایواڑ تیسری بار جیتا ہے۔

Shahid choudary ,Sehrish Asghar -chosen for-PM's Award for Excellence in Public Administration
ڈاکٹر سید سحرش اور شاہد چودھری وزیراعظم کے ایوارڈ 2022 کیلئے منتخب
ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے سول سروسز میں بھارت کا اعلیٰ ترین اعزاز برائے عوامی نظم و نسق 2022 کے لیے وزیر اعظم ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ ڈاکٹر سحرش کو خواہش مند اضلاع کے پروگرام کے زمرے میں اس باوقار کامیابی کے لیے منتخب کیا گیا ہے،کیونکہ اس نے مذکورہ پروگرام میں تجویز کردہ تبدیلیاں عمل میں لائی ہیں ۔

ڈاکٹر سحرش کو ضلع میں جن ترقیاتی کاموں اور منصوبوں کو عملانے کے لیے وزیر اعظم نے نوازا ایوارڈ دیا گیا ہے، ان میں پرائمری صحت مراکز، کمیونٹی صحت مراکز میں برتھ وارڈز کے قیام، تمام ڈیلیوری پوائنٹس پر تشخیصی خدمات کی اپ گریڈیشن اور پوشن ٹریکر ٹیب کے علاوہ میکانزم، پودوں کے تحفظ، نرسری کی مضبوطی، معیاری منصوبہ بندی کے مواد وغیرہ کے ذریعے کسانوں کی مدد وغیرہ بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ ضلع میں شدید غذائی قلت کو 3 فیصد سے کم کر کے 0.01 فیصد اور درمیانی شدید غذائیت کو 11.93 فیصد سے کم کر کے 0.039 فیصد پہنچانے کا سہرا بھی ڈاکٹر سحرش کے سر باندھا جاریا ہے جبکہ صحت کے شعبے میں اہم خلا کو پر کرنے کے لیے سرحدی علاقے کے 300 طلبہ کے لیے دو سالہ پیرا میڈیکل ڈپلومہ کورس متعارف کرانا ضلع کے کلیدی ترقیاتی کاموں میں شمار کیے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:DC Anantnag Gets Award: ڈی سی اننت ناگ وزیر اعظم ایکسیلنس ایوارڈ سے سرفراز

ادھر لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر مشن یوتھ جموں و کشمیر شاہد اقبال چودھری اور ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سید سحرش اصغر کو اس کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.