ETV Bharat / state

Firing in Achan Pulwama سیکورٹی فورسز کو عسکریت پسندوں سے نمٹنے کےلیے کھلی چھوٹ ہے، منوج سنہا - ایل جی منوج سنہا نے افسوس کا اظہار کیا

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پلوامہ میں کشمیری پنڈت سنجے کمار شرما کی ہلاکت کی مذمت کی،انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں انتظامیہ مہلوک کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

منوج سنہا
منوج سنہا
author img

By

Published : Feb 26, 2023, 5:09 PM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کےلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پلوامہ میں کشمیری پنڈت سنجے کمار شرما کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے سیکورٹی فورسز کو عسکریت پسندوں سے نمٹنے کھلی چھوٹ ہے،منوج سنہا نے کہا کہ سنجے کمار شرما پر ہونے والے بزدلانہ حملے کی وہ سخت مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ سوگوار خاندان کے ساتھ اس مصیبت کی گھڑی میں مضبوطی سے کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ عسکریت پسندوں کی ایسی کارروائیوں کا مضبوطی اور فیصلہ کن انداز میں مقابلہ کرتے رہیں گے،یاد رہے کہ ضلع پلوامہ کے اچھن گاؤں میں آج صبح نامعلوم عسکریت پسندوں نے کشمیر پنڈت سنجے کمار شرما کو ہلاک کیا،سنجے کمار شرما ان چند کشمیری پنڈتوں میں سے تھے جنہوں نے ناسازگار حالات کے باوجود اپنے آبائی مقام اچھن میں ہی رہنے کو ترجیح دی تھی۔

پولیس کے مطابق اس گاؤں میں رہائش پذیر کشمیری پنڈتوں کی حفاظت کے لئے پولیس تعینات تھی لیکن سنجے شرما گھر سے باہر کسی کام کے لئے نکلے تھے جب اس پر عسکریت پسندوں نے گولیاں چلائی،سنجے کمار شرما پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ کے بطور کام کرتے تھے اور بیوی، بٹیا اور دو بیٹیوں کی کفالت کرتے تھے۔ واضع رہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد بائیس کے قریب غیر مقامی مزدوروں سمیت چند کشمیری پنڈتوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے،مرکزی سرکار کے مطابق کشمیر میں 2022 میں تین کشمیری پنڈتوں سمیت 14 غیر مقامی افراد کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ان ہلاکتوں کے بعد پی ایم پکیج کشمیری پنڈت جموں چلے گئے اور گزشتہ دو سو ایام سے زائد احتجاج پر ہیں۔ انکا مطالبہ ہے کہ حالات بہتر ہونے تک انکو جموں منتقل کیا جائے۔ تاہم سرکاری نے انکا یہ مطالبہ قبول نہیں کیا ہے اور انکو ڈیوٹی جوائن کرنے کی ہدایت دی ہے۔

مزید پڑھیں:Kashmiri Pandit Killing Case کشمیری پنڈت کی ہلاکت پر سیاسی جماعتوں کی مذمت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.