ETV Bharat / state

South Kashmir Districts TB Free: اننت ناگ اور پلوامہ اضلاع ٹی بی سے پاک قرار

ضلع اننت ناگ اور پلوامہ کو ٹی بی یعنی تپ دق سے پاک قرار دیا گیا ہے جبکہ سرینگرکو اس حوالے سے طلائی تمغہ حاصل ہوا ہے، جبکہ ضلع بڈگام اس سے قبل ہی ٹی بی سے پاک قرار دیا گیا ہے۔ TB Cases in kashmir

a
a
author img

By

Published : Mar 21, 2023, 2:30 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): ریاستی تپ دق افسر کے مطابق کشمیر کے دو اضلاع - اننت ناگ اور پلوامہ - کو ٹی بی سے پاک قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تعلق سے سرینگرکو طلائی تمغہ حاصل ہو ہوا ہے جبکہ جموں وکشمیر یوٹی کو (مجموعی طور) کانسی کا تمغہ ملا ہے۔ ایسے میں تین اضلاع میں ٹی بی تھری کا اعزاز حاصل ہے،کیونکہ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کو سال 2021 میں ہی ٹی بی سے پاک قرار دیا گیا تھا۔

ریاستی تب دق افسر کے مطابق ’’کشمیر میں ٹی بی کے معاملات میںکمی آ رہی ہے اور2025تک ٹی بی کے مکمل خاتمے کے ہدف کو حاصل کر لیا جائے گا، کیونکہ ہم تیز اور فعال کیسز کی تلاش اور اسکریننگ انجام دے رہے ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ معاملات کے اہداف میںکمی کے حصول میں شناخت کے 4 زمرے ہیں۔ جن میں سرفہرست مقام ٹی بی سے پاک حیثیت کا ہے جس میں ٹی بی معاملات میں 80 فیصدکمی درج کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Kits Distributed Among TB Patients ٹی بی کے مریضوں میں کٹس کی تقسیم

سب نیشنل سرٹیفیکیشن اضلاع / ریاستوں اور یوٹیز کی ٹی بی سے پاک حیثیت کی جانب پیش رفت کو نشان زدکرنے کی ایک پہل ہے جو 2025 تک ٹی بی سے پاک بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے 2020 میں شروع کی گئی تھی۔ جموں و کشمیر میں حکومت کی جانب سے تب دق کے مریضوں کو مکمل مفت علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ نہ صرف مریضوں کی مانیٹرنگ کی جاتی ہے بلکہ ٹی بی سے متاثرہ مریضوں کو ادویات سمیت راشن کٹس بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں لوگوں کو متعدی مرض تپ دق کے حوالہ سے آگاہی فراہم کرنے کی غرض سے محکمہ صحت کی جانب سے آگاہی کیمپس کا بھی انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: TB Awareness Campaign ٹی بی بیداری مہم کے لیے 75 ٹرک روانہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.