ETV Bharat / state

People Not Afraid of Going Downtown Srinagar لوگ ڈاؤن ٹاؤن جانے سے ڈرتے تھے، اب وقت بدل گیا ہے، وجے کمار - میرواعظ کشمیر مولوی عمر فاروق

سرینگر کے راجوری کدل علاقے میں منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کشمیر پولیس چیف، وجے کمار، نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

ڈاؤن ٹاؤن، سرینگر  میں وجے کمار میڈیا نمائندوں سے مخاطب

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2023, 7:49 PM IST

ڈاؤن ٹاؤن، سرینگر میں وجے کمار میڈیا نمائندوں سے مخاطب

سرینگر: کشمیر پولیس زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، وجے کمار، نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل لوگ سرینگر کے شہر خاص علاقے یعنی ڈاؤن ٹاؤن جانے سے ڈر رہے تھے لیکن اب سازگار حالات کی وجہ سے صورتحال بدل گئی ہے۔ وجے کمار آج سرینگر کے ڈاؤن ٹاؤن علاقے میں ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے دوران میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ مذکورہ تقریب میں وجے کمار مہمان خصوصی تھے۔ یہ کرکٹ ٹورنامنٹ مقامی باشندوں نے اسپورٹس کونسل کی شراکت کے ساتھ منعقد کیا تھا۔ یہ ٹورنامنٹ غنی میموریل میدان میں منعقد کیا گیا جو شہر خاص کے راجوری کدل علاقے میں واقع ہے۔

یاد رہے کہ شہر خاص سرینگر کے حساس علاقوں میں جانا جاتا تھا جہاں پتھر بازی اور احتجاج کے واقعات معمول بن چکے تھے۔ یہ علاقے علیحدگی پسندوں کی حمایت میں کافی معروف تھے۔ بالخصوص علیحدگی پسند تنظیم حریت کانفرنس کے نظر بند چیئرمین، میرواعظ کشمیر مولوی عمر فاروق کو ڈاؤن ٹاؤن میں کافی حمایت حاصل ہے۔ میرواعظ ڈاؤن ٹاؤن کے نوہٹہ میں واقع تاریخی جامع مسجد کے خطیب بھی ہیں۔ تاہم پانچ اگست سنہ 2019 کو دفعہ 370 کی منسوخی سے قبل ہی وادی کشمیر کے دیگر علاقوں کی طرح ڈاؤن ٹاؤن میں بھی امن و امان کا ماحول ہے اور پتھر بازی کے واقعات کا خاتمہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: IG Kashmir on Militant recruitment in Kashmir: 'عسکریت پسندی کیلئے اکسانے والوں پر پی ایس اے عائد کیا جا رہا ہے'

وجے کمار نے بتایا نے ڈاؤن ٹاؤن کئی پہلوؤں میں بدنام تھا اور لوگ یہاں آنے سے ڈرتے تھے۔ لیکن اب یہ علاقہ وادی کے دیگر علاقوں کی طرح (پر امن) ہے اور یہاں کے نوجوانوں سے گزارش کرتا ہوں کہ تعلیم کی طرف دھیان دیں اور کھیل کود کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ وجے کمار نے مزید کہا کہ ’’والدین، اساتذہ طلبہ کی نگرانی کریں تاکہ طلبہ منشیات اور دیگر سماج مخالف سرگرمیوں سے دور رہ سکیں اور کشمیر کے ترقی یافتہ مستقبل کے لئے اپنا کردار ادا کر سکیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.