ETV Bharat / state

G 20 and ISI Propaganda : ’پاکستانی ایجنسیز جی 20میں خلل ڈالنے کی کوشش میں‘

کشمیر میں جی ٹونٹی اجلاس شروع ہو چکا ہے، گزشتہ کئی ماہ سے اس حوالہ سے تیاریاں جاری تھیں، وہیں پاکستان سمیت چین کی جانب سے بھارت کو عالمی سطح پر اس سمٹ کے حوالہ سے بدنام کرنے کے لیے ایڑی چوڑی کا زور لگایا جا رہا ہے۔

a
a
author img

By

Published : May 22, 2023, 2:48 PM IST

Updated : May 22, 2023, 3:24 PM IST

سرینگر (نیوز ڈیسک) : انٹیلی جنس ایجنسیز کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں مقیم دہشت گرد تنظیموں، آئی ایس آئی اور ہندوستان میں ان کے ایجنٹس کو بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر ملک کو بدنام کرنے اور جموں و کشمیر میں ہونے والے G20 اجلاس میں خلل ڈالنے کے لیے کارروائی میں دباؤ ڈالا گیا ہے۔ ایجنسیز نے وادی کشمیر میں جی 20 اجلاس سے قبل پاکستان کی طرف سے چلائے جانے والے پروپیگنڈے کے حوالہ سے وسیع چارٹ بنائے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے: ’’جذبہ انتہائی منفی ہے کیونکہ لوگ G20 اجلاس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تفصیلات شیئر کر رہے ہیں۔ وہ #bharat_jammu_kashmir_chordo اور #boycottg20 جیسے ہیش ٹیگ استعمال کر رہے ہیں۔‘‘ بھارتی خفیہ ایجنسیز کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’پاکستانی جی ٹوئنٹی اجلاس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ وہ ہیش ٹیگ استعمال کر رہے ہیں۔ ہیش ٹیگ تجزیہ میں بہت سے ایسے صارفین پائے گئے ہیں جنہوں نے حکومت ہند کے خلاف احتجاج کے لیے ہیش ٹیگ بنائے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: Kashmir G 20 Summit: جی ٹوئنٹی مندوبین کا پہلا قافلہ سرینگر پہنچا

ایجنسیز کا کہنا ہے کہ ’’ہم نے حکومت کو مطلع کیا ہے کہ سرینگر میں پوسٹر آویزاں کیے گئے ہیں جن میں جی 20 ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ علاقے میں اس کے اجلاس کا بائیکاٹ کریں۔ پوسٹرز آزادی کی حامی تنظیموں کی جانب سے چسپیاں کیے گئے جن میں ’وارثین شہداء‘ نامی تنظیم بھی شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے ’’پاکستان میں مقیم دہشت گرد تنظیمیں اس سب کے پیچھے ہیں۔ وہ وادی میں فساد جیسی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں تاکہ بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر ہندوستان کو بدنام کیا جا سکے۔‘‘

ایجنسیز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے نام ایک خط ملا ہے، جو مبینہ طور پر افضل ضیال کی طرف سے لکھا گیا تھا، جس میں وہ خود کو کشمیر فریڈم موومنٹ کے صدر کے طور پر ظاہر کر رہے تھے۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ’’اقوام متحدہ بھارت کو جموں و کشمیر کے متنازعہ علاقے میں جی 20 سربراہی اجلاس کے انعقاد سے روکنے کے لیے اقدامات اٹھائے۔‘‘ اسی طرح پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور محبوس علیحدگی پسند رہنما یاسین ملک کی زوجہ (جو اس وقت پاکستان میں مقیم ہے) مشعل حسین ملک نے جی 20 ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اجلاس کا بائیکاٹ کریں۔

آئی اے این ایس

Last Updated : May 22, 2023, 3:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.